پشاور(این این آئی) محمود اسلم وزیر ڈائریکٹر جنرل محکمہ ایکسائز محمود اسلم وزیر کی زیر صدارت گاڑی سمارٹ کارڈ، موٹر وہیکل رجسٹریشن سسٹم MVRS اور پراپرٹی ٹیکس (UIPT) ڈیجٹائریشن کے جاری کام بارے
جائزہ اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں EVAM & SANGA ٹیکنیکل سٹاف نے جاری کام پر ابتک کی پیش رفت پر تفصیلی بریفنگ دی، اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل نے جاری کام کو تیز کرنے اور پراجیکٹ جلد سے جلد مکمل کرنے کیلئے متعلقہ فرم کو ٹائم لائن دیا ہے، روزانہ کی بنیاد پر جاری کام کی پیش رفت کی رپورٹ ڈائریکٹر جنرل کو پیش کرنے کی ہدایت بھی جاری کی گئی، اجلاس میں مشرف خان مروت ایڈیشنل سیکریٹری محکمہ ایکسائز، شاہ فہد ڈائریکٹر ایڈمن، سید الامین ڈائریکٹر ریوینو، صلاح الدین ڈائریکٹر نارکوٹکس کنٹرول، جاوید خلجی ڈائریکٹر پشاور ریجن، آفتاب الدین، ڈپٹی ڈائریکٹر آئی ٹی، داؤد شاہ ETO-1st, محمد ایاز کمپیوٹر پروگرامر، ضیاء الدین AETO، سلیمان شاہ CO, اور SNG اور EVAMP & SANGA کے افسران و ٹیکنیکل سٹاف شامل تھے۔