جمعہ‬‮ ، 13 مارچ‬‮ 2026 

دبئی سے کراچی آنے والے تاجر کا شادی کا مسروقہ سامان ایئرپورٹ پولیس نے برآمد کرلیا

datetime 15  جنوری‬‮  2022 |

کراچی (این این آئی)دبئی سے کراچی پہنچنے والے تاجر کی فیملی کا ایئر پورٹ سے چوری کیا گیا شادی کا سامان ایئرپورٹ تھانے کی ٹیم نے برآمد کرلیا۔ کراچی کے ایئرپورٹ تھانے کے ایس ایچ او کلیم موسی کے مطابق 14 جنوری کو محمد ظفر نامی مقامی تاجر نے ایئرپورٹ تھانے

میں اطلاع دی کہ وہ اپنے اہلخانہ کے ساتھ شادی کی ایک تقریب میں شرکت کے لیے 12 جنوری کو دبئی سے امارات ایئرلائن کی پرواز ای کے 602 کے ذریعے کراچی پہنچے تھے۔ تاجر کے مطابق ایئرپورٹ سے وہ فیملی کے ہمراہ اپنے گھر چلے گئے، گھر پہنچ کر چیک کیا تو معلوم ہوا کہ ان کے پاس شادی کے قیمتی سامان کا گتے کا ایک کارٹن تھا، جو غائب ہے۔ کلیم موسی کے مطابق اس اطلاع پر وہ فوری طور پر ایئرپورٹ پر پہنچے اور انکوائری اور تدبیر سے مذکورہ بالا برآمد کارٹن کرلیا۔انہوں نے بتایا کہ شکایت کنندہ کو اپنا لگ بھگ ایک لاکھ روپے مالیت کا سامان ملنے کی قطعی امید نہیں تھی، لیکن اگلے دن جب وہ اس سلسلے میں معلوم کرنے کے لیے تھانے پہنچے تو انہیں مکمل سامان دے دیا گیا۔واضح رہے کہ ایئرپورٹ تھانے کے ایس ایچ او کلیم موسی یہاں تعیناتی کے دوران اس طرح درجن بھر مثالیں قائم کرچکے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…