آکلینڈ (این این آئی)نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کے کان سے 3 دن بعد لال بیگ کو نکالا گیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کے کان سے 3 دن بعد لال بیگ کو نکالا گیا۔آکلینڈ کے ایک سوئمنگ پول میں تیراکی کرنے
والے 40 سالہ زینی ویڈنگ کے بائیں کان میں لال بیگ کسی طرح چلا گیا اور وہاں 3 دن تک مقیم رہا،خیال کیا جارہا ہے کہ تیراکی کرتے ہوئے غوطہ لگانے کے دوران یہ کیڑا کان میں گیا ہوگا۔اس وقت جب وہ گھر گئے تو انہیں ایسا احساس ہورہا تھا کہ کان بند ہوگیا ہے۔زینی ویڈنگ نے بتایا میں نے کان کھولنے کے لیے دوا کے چند قطرے ڈالے اور رات کو سوگیا۔اس نے مزید بتایا جب میں صبح بیدار ہوا تو کان بدستور تھا تو میں سیدھا ڈاکٹر کے گیا اور اس کا انتظار کرنے لگا۔شروع میں ڈاکٹر کو لگا کہ پانی کی وجہ سے کان بند ہوا ہے تو اس کی جانب سے گھر جاکر ہیئر ڈرائیر کو استعمال کرنے کا مشورہ دیا گیا۔مریض کے مطابق جیسے ہی اسے نکالا گیا مجھے فوری سکون ملا اور مجھے معلوم ہوا کہ میرے سر میں پانی نہیں ایک لال بیگ حرکت کررہا تھا۔