منگل‬‮ ، 16 دسمبر‬‮ 2025 

پی ٹی آئی کا سیاسی جنازہ بڑی دھوم دھام سے نکلے گا، حمزہ شہباز نے دعویٰ کر دیا

datetime 14  جنوری‬‮  2022 |

لاہور (آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا سیاسی جنازہ بڑی دھوم دھام سے نکلے گا، پنجاب میں کرپشن بلندیوں کو چھو رہی ہے، معیشت سسکیاں لے رہی ہے،لوگ مہنگائی کے عذاب میں پس چکے ہیں، بجلی کی قیمتیں ایک بار پھر بڑھا دی گئی ہیں ،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ ہونے جا رہا ہے،

مزدور، نوکری پیشہ اور سب لوگ دہائیاں دے رہے ہیں، ایوان میں دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر تبدیلی لے کر آ یں گے،اس حکومت سے جلد چھٹکارا حاصل کریں گے، عمران نیازی اپنی آنکھوں کی پٹیاں کھولو اوربنی گالاکی پہاڑی سے نیچے اترو، 22 کروڑعوام بنی گالا کے محل میں نہیں رہ سکتے،تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں کیا تماشہ لگا۔ گزشتہ روز عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ سر پکڑ کر بیٹھے ہیں کہ اس نااہلی اور نالائقی کا کیا بندوبست کیا جائے، 2 روز قبل عمران نیازی نے کہا مہنگائی ہے تو حکومت کیا کرے، عمران نیازی کی بے حسی ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی، عمران نیازی سے عوام کے زخموں پر مرہم رکھنے کیلئے 2 لفظ نہیں بولے جاتے۔انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی اجلاس میں ان کے حواری سوال اٹھا رہے تھے، ان کے حواری بھی جان گئے عوام میں کس منہ سے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پر منی لانڈرنگ کے جھوٹے الزامات لگاتے تھے، ہم تو 4 سال سے پیشیاں بھگت رہے ہیں، الیکشن کمیشن اسکروٹنی کمیٹی نے عمران نیازی کو سرٹیفائیڈ چورقرار دیا، الیکشن کمیشن اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ نے سب بے نقاب کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمتیں ایک بار پھر بڑھا دی گئی ہیں ،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ ہونے جا رہا ہے، عمران نیازی اپنی آنکھوں کی پٹیاں کھولو،بنی گالاکی پہاڑی سے نیچے اترو، 22 کروڑعوام بنی گالا کے محل میں نہیں رہ سکتے۔انہوں نے کہا کہ ایوان میں دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر تبدیلی لے کر آ یں گے،حکومت نے اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف کے حوالے کر دیا ہے، ملک میں مہنگائی آسمان سے باتیں کر رہی ہے، لوگ مہنگائی کے عذاب میں پس چکے ہیں، یہ کہہ رہے ہیں کہ سب اچھا ہے۔انہوں نے کہا کہ کل تحریک انصاف کے پارلیمانی اجلا س میں کیا تماشہ لگا، سب نے دیکھا، پی ٹی آئی کا سیاسی جنازہ بڑی دھوم دھام سے نکلے گا، عمران نیازی اب اللہ کی پکڑ میں ہیں۔انہو ںنے کہا کہ ہم محاسبہ کریں گے، یہ پاکستان کے بچوں کے مستقبل اور ملک کی سالمیت کا سوال ہے،یہ ملک ڈوب رہا ہے، معیشت سسکیاں لے رہی ہے۔مزدور، نوکری پیشہ اور سب لوگ دہائیاں دے رہے ہیں، کرپشن ملک میں انتہا پر ہے، پنجاب میں کرپشن بلندیوں کو چھو رہی ہے۔ایوان وزیراعلیٰ میں ریٹ طے کر کے افسروں کی تعیناتیاں ہوتی ہیں، آج جیسے حالات 74 سال میں کبھی نہیں ہوئے،22 کروڑ عوام بنی گالا میں نہیں رہ سکتے اور نہ ان کی اے ٹی ایم پر پل سکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن)کو عوام میں پذیرائی حاصل ہے، نئے پاکستان کو جھوٹا خواب اس ڈگڈگی بجانے والے نے دکھایا۔سیاسی جماعتوں سے مل کر ایوان میں تبدیلی لے کر آئیں گے، اس حکومت سے جلد چھٹکارا حاصل کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ویل ڈن شہباز شریف


بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…