منگل‬‮ ، 16 دسمبر‬‮ 2025 

ملک کا وہ علاقہ جہاں آٹے کا بحران شدت اختیار کرگیا

datetime 14  جنوری‬‮  2022 |

احمدپورسیال(آن لائن)احمد پور سیال میں آٹے کا بحران شدت اختیار کرگیا۔ دیہاڑی دار اور مزدور طبقہ جو روزانہ کی بنیاد پر آٹا خرید کر گزارہ کرتا ہے آٹا نایاب ہونے کی وجہ سے بے حد پریشانی کا شکار ہوگیا ہے یہی وجہ ہے کہ لوگ آٹے کے حصول کے لیے مارے مارے پھرتے ہیں لیکن آٹا نہیں ملتا۔ روٹی انسان کی بنیادی غذائی ضروریات کو پورا کرتی ہے جس کا دارومدار آٹے پر ہے لیکن آٹا دستیاب نہ ہونے کی وجہ غریب عوام کی

مشکلات میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔مجبوراً میدے کی روٹیوں پر اکتفا کرنا پڑتا ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ پاکستان ایک زرعی ملک ہے اور گندم کی پیداوارمیں خود کفیل ہے اور ضلع جھنگ میں سب سے زیادہ گندمکاشت کی جاتی ہے اس کے باوجود تحصیل احمد پور سیال میں آٹے کی قلت پیدا ہوگئی ہے ۔یوٹیلٹی سٹورز پر بھی آٹا غائب ہے عوام جائیں تو کہاں جائیں ۔شہریوں نے ارباب اختیار سے آٹے کے بحران کو فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ویل ڈن شہباز شریف


بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…