ہفتہ‬‮ ، 13 ستمبر‬‮ 2025 

جھوٹوں نے جھوٹوں سے کہا ہے سچ بولو، سرکاری اعلان ہوا ہے سچ بولو۔۔ ’’ملک پر مہنگائی کی قیامت نازل کرنے والوں کے چہرے قوم پہچان چکی ‘‘مریم اورنگزیب برس پڑیں

datetime 14  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے شعری تبصرے کا مرحوم شاعر راحت اندوری کے شعر میں جواب میں کہا ہے کہ جھوٹوں نے جھوٹوں سے کہا ہے سچ بولو۔۔ سرکاری اعلان ہوا ہے سچ بولو۔۔ گھر کے اندر جھوٹوں کی

اک منڈی ہے۔۔ دروازے پر لکھا ہوا ہے سچ بولو۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا جھوٹ کا صرف ایک چہرہ ہے جس کا نام عمران خان ہے جس کی گواہی بائیس کروڑ عوام دے رہی ہے ۔ انہوں نے کہا وام معاشی تباہی ، بے روزگاری اور مہنگائی برپا کرنے والے چہرے پہچان چکی ہے ۔ انہوں نے کہا عوام ملک کی معاشی سالمیت اور خودمختاری کو آئی کے حوالے کرنے والوں کے چہرے پہچان چکی ہے ۔ انہوں نے کہا جھوٹے چہرے نے کہا تھا کہ ایک کروڑ نوکری اور پچاس لاکھ گھر دیں گے ۔ ایک جھوٹے چہرے نے کہاتھا کہ ‘خودکشی کرلوں گا، آئی ایم ایف نہیں جائوں گا۔ انہوں نے کہا جھوٹ بولنے والے عوام کو چہرہ دکھانے کے قابل نہیں رہے۔ ملک پر مہنگائی کی قیامت نازل کرنے والوں کے چہرے قوم پہچان چکی ہے۔ انہوں نے کہا منی بجٹ مسلط کرنے والے غریب دشمن کرپٹ مافیاز کے چہرے قوم کے سامنے بے نقاب ہو چکے ہیں۔ ان شائ� اللہ عام انتخابات پی ٹی آئی کا آخری انتخاب ثابت ہوگا۔ آٹا، چینی، گھی، بجلی گیس، دوائی، کھاد، روزگار، ڈالر چور چہروں سے قوم کو ہمیشہ کے لئے نجات ملنے والی ہے#/s#

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…