اسلام آباد (این این آئی)قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران مسلم لیگ (ن )کے رکن اسمبلی جاوید لطیف نے وزیراعظم کی موجودگی میں نعرلگایاکہ قدم بڑھائو پرویز خٹک ہم تمہارے ساتھ ہیں ۔ جمعرات کو قومی اسمبلی میں میاں جاوید لطیف نے ایوان میں نعرہ لگا دیا کہ قدم بڑھاؤ پر
ویز خٹک ہم تمھارے ساتھ ہیں۔خیال رہے کہ قومی اسمبلی کے اجلاس سے قبل پارلیمنٹ ہاؤس میں ہونے والے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان اور وزیر دفاع پرویز خٹک کے درمیان تلخ جملوں کے تبادلوں کی خبریں سامنے آئی تھیں۔