پیر‬‮ ، 20 اکتوبر‬‮ 2025 

مرتد ہو کر ہندو مذہب اختیار کرنے والے وسیم رضوی کو بھارت میں گرفتار کرلیا گیا

datetime 14  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی )اسلام چھوڑ کر ہندو مذہب اختیار کرنے والے وسیم رضوی عرف جتندر تیاگی کو اسلام کے بارے میں نامناسب کلمات ادا کرنے پر گرفتار کرلیا گیا۔بھارتی اخبار انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق ایک اجتماع میں جتندر تیاگی نے اسلام سے متعلق نامناسب الفاظ کہے

جس پر ان کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا انہیں اترا کھنڈ پولیس نے گرفتار کرلیا ہے   واضح رہے کہ ہندو مذہب اپنانے والے وسیم رضوی پر بھارت میں مسلمانوں کو جان سے مارنے کیلئے پارٹی ارکان کو اکسانے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق بھارت کی شمالی ریاست اتراکھنڈ میں ہندو رہنماں کی جانب سے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز تقاریر سامنے آنے کے بعد پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔خیال رہے کہ کہ 17 اور 19 دسمبر 2021ءکے درمیان بھارتی شہر ہردوار میں ہندوتوا جماعت کے رہنماں کی جانب سے مسلمانوں کو جان سے مارنے کیلئے پارٹی ارکان کو اکسانے اور مشتعل کرنے کی ویڈیوز سامنے آئی تھیں۔پولیس کے مطابق فی الحال کوئی گرفتاری نہیں کی گئی تاہم ہندو مذہب اپنانے والے وسیم رضوی جن کا نام اب جتیندر نارائن تیاگی ہے ان کو مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے ۔پولیس نے کہا ہے کہ جتیندر نارائن اور دیگر نامعلوم افراد کے خلاف مذہبی گروہوں کے درمیان نفرت کو فروغ دینیکے الزام کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…