ہفتہ‬‮ ، 13 ستمبر‬‮ 2025 

سینیٹ اجلاس کے دوران تحریک انصاف کے سینیٹر نے خاتون سینیٹر کو گیٹ آئوٹ کہہ دیا

datetime 14  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سینیٹ میں اپوزیشن کے واک آوٹ پر کورم کی نشاندہی پر حکومتی ارکان نے شدید احتجاج کیا،حکومتی جماعت پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر ہمایوں مہمند نے پیپلز پارٹی کی سینیٹر عینی مری کو گیٹ آئوٹ کہہ دیا۔ جمعہ کو اجلا سکے دور ان پیپلز پارٹی کی

سینیٹر عینی مری نے کہا کہ کورم پورا کرنا حکومت کا کام ہے ، پی ٹی آئی کے سینیٹر ہمایوں مہند نے سینیٹر عینی مری کو جواب دیا کہ اپوزیشن کو شرم آنی چاہیے، اگر آپ کورم کا حصہ نہیں تو ایوان سے گیٹ آئوٹ۔اجلاس کے دور ان علی محمد خان نے سینیٹ میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ورز قومی اسمبلی میں اسپیکر کے ساتھ جو رویہ رکھا گیا اس پر آج ایوان میں بات کروں گا۔ پی ٹی آئی نے سب سے بھرپور اپوزیشن کی تھی تاہم ہم نے کبھی اسپیکر یا چیئرمین کی کرسی کے ساتھ اس طرح نہیں کیا جو موجودہ اپوزیشن نے کیا۔اپوزیشن نے اگر سچ نہیں سننا تو ایوان سے واک آوٹ کرلیں، اپوزیشن نے علی محمد خان کے بیان پر شدید احتجاج کیا اور ایوان سے واک آئوٹ کر گئی۔اپویشن کے واک آئوٹ کے ساتھ پیپلز پارٹی کی عینی مری نے کورم کی نشاندہی کر دی، کورم کی نشاندہی پر حکومتی ارکان نے احتجاج شروع کر دیا۔ہمایوں مہمند نے کہا کہ ایوان کے اجلاس پر عوام کا پیسہ لگتا ہے ، ہم عوام کے پیسوں پر یہاں آتے ہیں، اپوزیشن کو شرم آنی چاہیے ، انھیں کہیں جانا ہو گا۔ عینی مری نے کہا کہ کورم پورا کرنا حکومت کا کام ہے،سینیٹ میں کورم پورا نہ نکلا جس پر سینیٹ کا اجلاس پیر تین بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔اس سے قبل سینیٹر مشتاق احمد نے کہا کہ بجلی کی قیمت میں پھر اضافہ کیا گیا ہے، لوگوں کو احتجاج کے لیے اکسایا گیا ہے، یہ ظلم ہے، یہ زیادتی ہے۔سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ آئی ایم ایف کی شرائط بہت سخت ہیں، یہ لوگ برداشت نہیں کرسکتے، منی بجٹ کو بلڈوز کیا گیا، روز روز قیمتوں میں اضافہ لوگ برداشت نہیں کر سکتے۔ڈاکٹر شہزاد وسیم نے کہا کہ پارلیمانی نظام پر قانون سازی ووٹ کی بنیاد پر ہے، ووٹ پر منی بجٹ کو پاس کیا گیا ہے، ہمیں کبھی تحریک عدم اعتماد کی دھمکی دی جاتی ہے، جو پاش پاش ہو جاتی ہے۔اپوزیشن کہتی تھی ہمارے ساتھ اتنے بندے رابطے میں ہیں، ہمیں سگنل آ گیا ہے، پارلیمانی جمہوریت کے فیصلے قبول کیے جائیں، پریزایڈنگ افسر نے بجلی نرخ میں اضافہ کمیٹی کو بھجوا دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…