منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

مہنگائی کنٹرول کرنے اور عوام کو ریلیف دینے کیلئے فوری اقدامات کرنا ہوں گے: چودھری پرویزالٰہی

datetime 13  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری سینیٹر کامل علی آغا کی رہائش گاہ پر گئے اور ان کے بڑے بھائی ڈاکٹر

کاظم علی آغا کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔ انہوں نے مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی اور اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔ اس موقع پر سابق ارکان اسمبلی وقاص حسن موکل اور آمنہ الفت سمیت مسلم لیگی رہنما و کارکن بھی موجود تھے۔ بعد ازاں چودھری پرویزالٰہی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اندازہ ہے کہ اس وقت ملک میں مہنگائی کا شدید طوفان برپا ہے، روز بروز اشیائے ضروریات کی قیمتوں میں اضافے سے عوام بہت پریشان ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کی مشکلات اور پریشانیوں کو حل کرے اگر مہنگائی کم نہیں کر سکتے تو بڑھنے بھی نہ دیں، جمہوری حکومت کی مضبوطی کیلئے عوام کی پریشانیوں کو کم کرنا ہو گا کیونکہ عوام کو ریلیف دئیے بغیر جمہوری حکومت کی بنیاد نہیں رکھی جا سکتی۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو مزید پریشانیوںسے بچانے اور ریلیف دینے کیلئے حکومت فوری موثر انتظامات کرے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…