منگل‬‮ ، 26 مئی‬‮‬‮ 2026 

وفاقی اردو یونیورسٹی میں سلیکشن بورڈ کا ڈیٹا غائب ہوگیا

datetime 13  جنوری‬‮  2022 |

کراچی(آن لائن)وفاقی اردو یونیورسٹی میں سلیکشن بورڈ کا ڈیٹا غائب ہوگیا۔ اطلاعات کے مطابق سابق قائم مقام رجسٹرار ڈاکٹر صارم نے 2013 اور 2017 کے سلیکشن بورڈ کا ڈیٹا نئے وائس چانسلر کو دینے سے انکار کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ ان کے پاس دونوں سلیکشن بورڈ

کا ڈیٹا موجود نہیں ہے۔ یونیورسٹی میں سابق قائم مقام وائس چانسلر ڈاکٹر روبینہ مشتاق کو 2013 اور 2017 کے سلیکشن بورڈ منعقد کروانے کا حکم جاری کیا تھا۔ تاہم ابھی سلیکشن بورڈ کی کارروائی جاری تھی اور چند شعبہ جات کے سلیکشن بورڈ ابھی منعقد ہونا باقی تھے کہ ڈپٹی چئیر سینیٹ اے کیو خلیل نے ان کو عہدے سے ہٹا کر قائم مقام وائس چانسلر کے اختیارات اپنے ہاتھوں میں لے لئے۔ بعد ازاں سینیٹ نے ڈپٹی چئیر کے اس اقدام کی توسیق نہیں کی اور علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر کو مستقل وائس چانسلر کی تقرری تک اردو یونیورسٹی کا قائم مقام وائس چانسلر مقرر کیا۔ سلیکشن بورڈ کی کارروائی اور متعلقہ ریکارڈ طلب کرنے پر سابق قائم مقام رجسٹرار ڈاکٹر صارم نے تحریری موقف اختیار کیا ہے کہ ان کے پاس سلیکشن بورڈ کا کوئی ڈیٹا موجود نہیں ہے۔ یونیورسٹی میں اعلی انتظامی عہدوں پر موجود افسران کہا کہنا ہے کہ یہ معاملہ سنگین نوعیت کا ہے۔ انتظامیہ اس سلسلے میں قانون۔کے مطابق کارروائی عمل میں لائے گی۔ سینیٹ کی فیصلے کی روشنی میں سلیکشن بورڈ کو جلد از جلد مکمل کروایا جائے گا اور اس سلسلے میں موصول ہونے والے شکایات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…