جمعرات‬‮ ، 11 ستمبر‬‮ 2025 

ڈسکہ ضمنی الیکشن،پنجاب حکومت کو 60 افسران کیخلاف کرپٹ پریکٹس کے تحت کارروائی کا حکم

datetime 13  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن نے این اے 75 ڈسکہ کے ضمنی الیکشن میں دھاندلی کے معاملے پر 60 افسران کے خلاف کرپٹ پریکٹس کے تحت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔الیکشن کمیشن نے ڈی آر او سمیت 27 پریزائیڈنگ افسران اور 7 ایس ایچ اوز کے خلاف کارروائی

کا فیصلہ کیا ہے اس کے علاوہ سابق ڈی سی سیالکوٹ ذیشان احمد لاشاری اور سابق ڈی پی او سیالکوٹ حسن اسد کے خلاف بھی کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے ،سابق اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ اور سابق ڈی ایس پی سمبڑیال کے خلاف بھی کارروائی کی سفارش کی گئی ہے۔الیکشن کمیشن نے ڈپٹی ایجوکیشن افسران کے خلاف بھی کارروائی کی سفارش کی ہے۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ڈسکہ کے ضمنی الیکشن میں ریٹرننگ افسر اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر بھی کرپٹ پریکٹس کے مرتکب قرار پائے گئے، 8 اسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر اور پولیس اہلکاروں کو بھی غیر قانونی اقدامات میں ملوث قرار دیا گیا۔الیکشن کمیشن نے تمام افسران کے خلاف ڈسپلنری ایکشن کی سفارش کرتے ہوئے تمام افسران کو دوبارہ الیکشن ڈیوٹی پر نہ لگانے کی ہدایت کر دی ہے۔الیکشن کمیشن نے پنجاب حکومت کو کارروائی کے لئے احکامات بھجوا دیے ہیں اور افسران کے خلاف کارروائی کی رپورٹ بھی طلب کر لی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…