لاہور قلندرز نے پریکٹس میچز کا آغاز کر دیا

13  جنوری‬‮  2022

لاہور (این این آئی)پاکستان سپر لیگ کی مقبول فرنچائز لاہور قلندرز نے پی ایس ایل7 کی تیاریوں کیلئے پریکٹس میچز کا آغاز کردیا جبکہ کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کو جاننے کے لیے کیمپ بہت ضروری ہے ، اس کا سب کو فائدہ ہو گا۔تفصیلات کیمطابق پی ایس ایل 7 کا آغاز 27 جنوری کو ہوگا ، لیگ کی مقبول ترین فرنچائز لاہور قلندرز نے اپنی تیاریوں کا آغاز بھرپور انداز میں کر دیا ہے ،

تین دن کی ٹریننگ کے بعد کھلاڑیوں نے شاہین شاہ آفریدی کی قیادت میں پریکٹس میچ کھیلا، کھلاڑیوں کو مختلف اہداف دیئے گئے ، محمد حفیظ اور شاہین شاہ آفریدی نے پاور ہٹنگ کی خصوصی پریکٹس کی۔کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ ہم نے تین دن نیٹ پریکٹس کی اور اس کے بعدمیچز کھیلنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے، ابھی ہمارے پاس ٹائم ہے ، ہمیں اکٹھے ہونے اور ایک دوسرے کو جاننے کا موقع ملے گا اور مجھے بھی اندازہ ہو جائے گا کہ کس طرح ٹیم کو کھلانا ہے۔شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ کپتانی کا مزہ آرہا ہے ، جب سب کھلاڑی آ جائیں گے زیادہ انجوائے کروں گا میری کوشش ہے کہ میں پی ایس ایل میں اچھا کروں اور اس کیلئے سو فیصد کوشش کروں گا اور لاہور قلندرز کو جتوائوں گا۔انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کے سب کپتان اچھے ہیں ، بابر اعظم میرے فیورٹ اور نمبر ون بیٹسمین ہیں ، کراچی کے خلاف میچ میں کراوڈ خوب لطف اندوز ہو گا۔ہیڈ کوچ عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ آف سیزن میں ٹریننگ جبکہ ایونٹ سے پہلے پریکٹس میچز کا ہی فائدہ ہوتا ہے ، ان سے اندازہ ہوتا ہے کہ کونسا کھلاڑی کس پوزیشن پر بہتر ہے ، کونسا بولر فارم میں ہے۔عاقب جاوید نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی بڑے متحرک ہیں ، وہی چاہتے تھے کہ جلد کیمپ لگے انہیں کھلاڑیوں کو دیکھنا اور جاننا ہے ، جس ٹیم کا کپتان پرجوش ہو اسی کو فائدہ ہوتا ہے۔انہوں نے کہاکہ شاہین شاہ جارح مزاج بولر ہیں ، وہ کپتانی بھی ایسی ہی کریں گے اور کامیاب ہوں گے۔عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ لاہور قلندرز کے غیر ملکی کھلاڑی بھی جلد پاکستان پہنچ کر دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ ٹریننگ کرنے کے خواہشمند ہیں۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…