پیر‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

مری سانحہ،محکمہ موسمیات کا راولپنڈی میں آفس ہی موجود نہیں، انکوائری کمیٹی کا انکشاف

datetime 13  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی)مری سانحہ پر انکوائری کمیٹی نے انکشاف کیا ہے کہ محکمہ موسمیات کا راولپنڈی میں آفس ہی موجود نہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر سانحہ مری پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم پنجاب ظفر نصراللہ کی زیر نگرانی چار رکنی انکوائری کمیٹی

کی تحقیقات جمعرات کو بھی جاری رہیں۔ انکوائر ی کے دور ان انکشاف ہوا کہ محکمہ موسمیات کا راولپنڈی میں آفس ہی موجود نہیں،ضلعی انتظامیہ کا بھی محکمہ موسمیات سے کوئی رابطہ نہیں تھا۔انکشاف ہوا کہ محکمہ موسمیات اور ضلعی انتظامیہ راولپنڈی کے مابین رابطوں کا فقدان ہونے کا انکشاف ہوا۔ انکوائری کمیٹی نے کہاکہ مری میں موسم کی خرابی اور برفباری سے قبل کیا اقدمات اٹھائے گئے، انکوائری کے آغاز پر ٹیم نے گزشتہ روز کلڈنہ باڑیاں روڈ پر حادثے کے مقام کا جائزہ لیا تھا،تحصیل میونسپل کارپوریشن مری نے مقامی انتظامیہ اور ٹریفک پولیس ذمہ داران بیان ریکارڈکیا۔ ذرائع کے مطابق مری میں سڑکوں کی صورتحال اور برفباری سے نمٹنے کے لیئے پیشگی انتظامات انتہائی ناقص رہے۔ضلعی انتظامیہ پولیس ٹریفک پولیس محکمہ سی اینڈ ڈبلیو،این ایچ اے،این ڈی ایم اے کے مابین کوآرڈینیشن ہی نہیں تھا، شدید برفباری کی پیشگوئی کے باوجود سیاحوں کے لئے ٹریول ایڈوائزری جاری نہیں کی گئی۔ ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ حکام کے بھی انکوائری ٹیم بیان قلمبند کرے گی۔

موضوعات:



کالم



70برے لوگ


ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…