منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

سینٹرل جیل کراچی میں قتل کے قیدی کو چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کی اسکالر شپ مل گئی

datetime 13  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) سینٹرل جیل کے قیدی نعیم شاہ نے تاریخی کارنامہ سرانجام دے دیا۔سینٹرل جیل کے سینئر سپرنٹنڈنٹ محمد حسن سہتو نے بتایا کہ قیدی سید نعیم شاہ کو قتل کے الزام میں عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی اور وہ گزشتہ گیارہ برس سے جیل میں ہے، قید کے دوران

اس نے اپنی پڑھائی کا سلسلہ دوبارہ شروع کیا، میٹرک کیا اور اس کے بعد انٹرمیڈیٹ کا امتحان دیا، جس میں شاندار نمبروں سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے ٹاپ ٹوئنٹی میں جگہ بنائی۔انٹرمیڈیٹ کے بعد اس نے اعلی تعلیم حاصل کرنے کی غرض سے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ بننے کے لیے انسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ آف پاکستان آئی کیپ سے رابطہ کیا، آئی کیپ نے اس کا شاندار تعلیمی کیریئر دیکھتے ہوئے اسے اسکالر شپ آفر کردی، اس سلسلے میں باقاعدہ طور پر خطوط کا تبادلہ ہوا جس میں آئی کیپ نے بتایا کہ وہ ان کے اسکالر شپ پروگرام کے لیے اہل ہے اور اسے دس لاکھ روپے کی اسکالر شپ دی جارہی ہے۔سینئر سپرنٹنڈنٹ نے مزید بتایا کہ جیل میں رہنے کے دوران نعیم شاہ نے اچھے چال چلن کا مظاہرہ کیا جبکہ کسی قیدی سے زیادہ بات چیت کے بجائے وہ اپنا زیادہ تر وقت پڑھائی میں گزارتا تھا جس کی بنیاد پر جیل حکام نے بھی اس کی بھرپور حوصلہ افزائی کی اور پڑھائی کے سلسلے میں اس کی ہر ممکن مدد کی، نعیم کی اپنی لگن اور جیل حکام کی حوصلہ افزائی کی بدولت آج نعیم یہ مقام حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…