منگل‬‮ ، 16 دسمبر‬‮ 2025 

آئل ریفائنریوں نے فرنس آئل کی قیمت میں کمی کی حکومتی تجویز مسترد کر دی

datetime 13  جنوری‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)آئل ریفائنریوں نے فرنس آئل کی قیمت میں کمی کی حکومتی تجویز مسترد کر دی ۔ ذرائع کے مطابق وزیر توانائی نے 6 جنوری کو ہونے والے اجلاس میں مقامی ریفائنریوں کو فرنس آئل کی قیمت کم کرنے کا کہا تھا ،حکومت نے پاور پلانٹس کو چلانے

کیلئے مناسب قیمت پر فرنس آئل کی فراہمی کا مطالبہ کیا تھا ۔ ذرائع کے مطابق ریفائنریوں کا موقف ہیکہ فرنس کی قیمت درآمدی فرنس آئل سے کم ہے ،فرنس آئل کی قیمتوں میں مزید کمی نہیں کر سکتے ۔ ذرائع کے مطابق درآمدی فرنس آئل کی لاگت 92 ہزار 423 روپے فی میٹرک ٹن ہے ،پارکو نے 83 ہزار روپے فی میڑک ٹن ، نیشنل ریفائنری نے 80 ہزار روپے، پاکستان ریفائنری نے 81 ہزار روپے اور سنرجیکو نے 86 ہزار روپے کا ریٹ دیا ہے ،مہنگی ایل این جی کے باعث ملک میں بجلی کی پیداوار کیلئے حکومت فرنس آئل کا استعمال کرنا چاہتی ہے ۔ ذرائع کے مطابق ریفائنریوں نے موقف اختیار کیا کہ نیپرا کے میرٹ آڈر میں تبدیلی کی جائے تاکہ فرنس آئل والے پلانٹس چل سکیں ،حکومت جلد از جلد نئی ریفائنرنگ پالیسی جاری کر ے ، ریفائرنگ پالیسی پر 2020 سے مشاورت کی جا رہی ہے اس کو جلد مکمل کیا جائے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ویل ڈن شہباز شریف


بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…