نئی دہلی(این این آئی ) بھارت میں چورگھر میں گھس کر کھچڑی پکاتے ہوئے گرفتارکرلیاگیا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق آسام میں چورکودوران چوری بھوک نے ستایا تو چوری کے سامان کوچھوڑکرکھچڑی پکانے کھڑا ہوگیا۔مکینوں کی غیرموجودگی میں پڑوسیوں تک کھچڑی پکنے
کی خوشبواورکچن سے آتی آوازیں پہنچیں توپولیس کوبلالیا اورپولیس چورکومہمان نوازی کے لئے اپنے ساتھ لے گئی۔آسام پولیس نے ٹوئٹ میں کہا کہ چوری کے دوران کھچڑی پکانا صحت کے لئے خطرناک ہوتا ہے۔ ہم نے کھچڑی چورکوپکڑ لیا ہے اوراب کچھ گرم کھانوں سے اس کی تواضع کررہے ہیں۔