جمعہ‬‮ ، 13 مارچ‬‮ 2026 

طالبان حکومت نے چین اور ایران میں سفارتکاروں کا تقرر کردیا

datetime 13  جنوری‬‮  2022 |

کابل(این این آئی)افغانستان میں طالبان حکومت نے پاکستان کے بعد اچین اور ایران کے لیے بھی سفارتکاروں کا تقرر کردیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق چین کے لیے افغانستان کے سیکریٹری جاوید احمد قائم کے استعفے کے بعد طالبان کی اسلامک امارات نے محی الدین سادات کو پہلا

سیکریٹری مقرر کردیا ۔جاوید احمد نے کابل میں وزارت خارجہ کو اپنا استعفی سپرد کردیا اور مذکورہ استعفے میں ہی محی الدین کی تقرری چین میں بطور سیکریٹری تقرر کا ذکر کیا گیا ہے۔کابل میں وزارت خارجہ کے عہدیدار نے محی الدین سادات کی بطور ناظم الامور تقرر کی تصدیق کی۔انہوں نے کابل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم انہیں جلد از جلد بیجنگ بھیجنے کی کوشش کررہے ہیں۔کابل میں وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق افغان سفیر عبدالغفور لیوال کے مستعفی ہونے کے بعد طالبان نے عبدالقیوم سلیمانی کو بھی ایران میں قائم مقام سفیر مقرر کیا ہے۔عبدالقیوم سلیمانی افغان سفارت خانے میں کام کرتے تھے، ان کی تقرری طالبان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی کے دورہ ایران کے موقع پر کی گئی تھی۔اسلام آباد میں عرب ذرائع کا کہنا تھا کہ کابل نے دوحہ میں سیاسی ترجمان ڈاکٹر محمد نعیم کو بھی قطر میں اپنا ناظم الامور نامزد کیا ہے۔ایک افغان اہلکار نے بتایا کہ طالبان نے کئی وسط ایشیائی اور علاقائی ممالک کے لیے سفارت کاروں کو بھی نامزد کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…