ہفتہ‬‮ ، 13 ستمبر‬‮ 2025 

ایران کی جانب سے جاسوسی کے لیے اسرائیلی خواتین کی بھرتی کا انکشاف

datetime 13  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تل ابیب (این این آئی)اسرائیل کی جانب سے جاسوسی کی خاطرخواتین شہریوں کو بھرتی کرنے کی ایرانی کوشش کے انکشاف کے بعد وزیراعظم نفتالی بینیٹ نے اسے دہشت گردی کی کارروائی قرار یا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق بینیٹ نے جنرل سیکیورٹی سروس اور پولیس کے

ارکان کی تعریف کی جس کے لیے انہوں نے ایک کامیاب آپریشن قرار دیا جس کی وجہ سے ملک کو نشانہ بنانے والی دشمنانہ دہشت گردی کی کارروائی کو ناکام بنایا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ان کا ملک ایران کے خلاف مسلسل حالت جنگ میں ہے۔ ایرانی پاسداران انقلاب کی جانب سے اسرائیلی شہریوں کو بھرتی کرنے کی کوششیں واضح ہو چکی ہیں۔ انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ چوکنا رہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ کوششیں صرف سیکیورٹی اور انٹیلی جنس کے شعبے تک ہی محدود نہیں ہیں بلکہ ان میں اسرائیل اور اسرائیلی معاشرے پر اثر انداز ہونے کی کوششیں شامل ہیں جس کا مقصد ملک میں پولرائزیشن، تنازعات اور سیاسی استحکام کو غیر مستحکم کرنا ہے۔انہوں نے شہریوں سے ان کوششوں کے خلاف ہوشیار رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ یہ ممکن ہے کہ آپ جو معلومات استعمال کرتے ہیں یا سوشل میڈیا کے ذریعے شیئر کرتے ہیں ان کے پیچھے ایرانی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…