جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

پی ایس ایل کے ترانے کو غیر ضروری قراردیدیا گیا ،پاک بھارت باہمی سیریز سے متعلق بھی اہم تجویز سامنے آگئی

datetime 13  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے پی ایس ایل کے ترانے کو غیر ضروری قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اب ایسی تشہیری مہم کی ضرورت نہیں ہے،پاک بھارت باہمی سیریز یورپ یا امریکا میں کرانے کی طرف بڑھنا چاہیے۔ایک انٹرویو میں عاقب جاوید نے کہا کہ پی ایس ایل کے آغاز میں ایونٹ کی

تشہیر کے لیے ترانہ ضروری تھا تاہم اب پی ایس ایل میں لوگ بابر اعظم، شاہین آفریدی سمیت کرکٹرز کو ایکشن میں دیکھنا چاہتے ہیں، کرکٹرز سے بڑا کوئی اسٹار نہیں۔انہوں نے کہا کہ جس طرح کا ترانہ گزشتہ برس بنا اس سے کیا تشہیر ہوئی، اس لیے میرے خیال میں ترانہ بنا کر پیسہ ضائع نہیں کرنا چاہیے، پی ایس ایل کا ایک ہی ترانہ رہنا چاہیے، ہم نے بھی کئی ترانے بنائے لیکن جو پہلے مقبول ہوا اس جیسا کوئی دوسرا مقبول نہیں ہوا، اس لیے جو ترانہ مقبول ہو اسے رہنے دینا چاہیے۔سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید نے رمیز راجا کی چار ملکی کرکٹ سیریز کرانے کی تجویز کو اچھا قرار دیتے ہوئے کہا کہ جب سے وہ چیئرمین بنے ہیں انہوں نے کئی اچھی چیزیں کی ہیں اور کئی اچھی تجاویز بھی دی ہیں۔انہوں نے کہا کہ رمیز راجا نے ٹیم کو اعتماد دیا، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سب نے ٹیم کو دیکھا کہ وہ اچھا کھیلی، انفرادی کارکردگی بھی کھلاڑیوں کی اچھی رہی ہے، ٹیم پر اعتماد کیا اور ٹیم نے رسپانس اچھا کیا اور اب چیئرمین

پراعتماد ہو کر آگے بڑھ رہے ہیں۔لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ انگلینڈ، آسٹریلیا، بھارت اور پاکستان کو آپس میں کھیلنا چاہیے اور پاکستان میں بھی ٹیمیں آنی چاہیے، تاہم میرے خیال میں چار ملکی سیریز سے بڑھ اب پاک بھارت میچز کی شروعات کرنی چاہیے، اس حوالے سے بھی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔انہوںنے کہاکہ پاک بھارت باہمی سیریز یورپ یا امریکا میں کرانے کی طرف بڑھنا چاہیے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…