ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

میڈیا کارڈ پہن کر پوش علاقوں کے گھروں میں ڈکیتی کرنے والے گروہ کا سرغنہ گرفتار، اہم انکشافات

datetime 13  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)اے وی سی سی نے گلستان جوہر سے صحافی کارڈ پہن کر پوش علاقوں کے گھروں میں ڈکیتی کرنے والے گروہ کا سرغنہ گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی اے وی سی سی معروف عثمان کے مطابق ٹیم نے کراچی کے علاقے

گلستان جوہر میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پوش علاقوں کے گھروں میں ڈکیتی کرنے والے گروہ کا سرغنہ گرفتار کرلیا، ملزم جاوید سے گاڑی اور اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ۔معروف عثمان نے بتایا کہ ملزمان کا گروہ گھروں میں گھس کر اسلحے کے زور پر ڈکیتیاں کرتا تھا، ملزمان ڈکیتی کیلئے گھر کا دروازہ اسٹیل کے اسکیل سے کھول لیا کرتے تھے، اور دورانِ ڈکیتی ہیلمٹ اور ماسک کا استعمال کرتے تھے، جب کہ ملزم جاوید نجی ٹی وی چینل کا کارڈ پہن کر وارداتیں کرتا تھا۔ایس ایس پی اے وی سی سی کے مطابق ملزمان کا ایک ساتھی موٹر سائیکل پر ریکی کرتا تھا، موٹر سائیکل سوار ملزم بیگ میں پستول بھی ساتھ رکھتا تھا، ملزمان کے خلاف مختلف تھانوں میں 15 سے زائد مقدمات درج ہیں، ملزمان وارداتوں میں اب تک لاکھوں روپے نقد، طلائی زیورات اور موبائل فون لوٹ چکے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…