جمعرات‬‮ ، 24 ستمبر‬‮ 2026 

روپے کی طاقت تیزی سے بڑھنے لگی، ڈالرکی قدر میں روپے کے مقابلے میں نمایاں کمی

datetime 27  مارچ‬‮  2021 |

کراچی(این این آئی)انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر156روپے سے گھٹ کر154روپے کی سطح پر آ گئی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر1.1روپے کم ہو گئی

جس سے ڈالر کی قیمت خرید155.75روپے سے کم ہو کر154.65روپے اور قیمت فروخت155.85روپے سے کم ہو کر154.75روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں زیر تبصرہ مدت میں ڈالر1.20پیسے سستا ہو گیا جس کے بعد ڈالرکی قیمت خرید155.70روپے سے کم ہو کر154.60روپے اور قیمت فروخت156.10روپے سے کم ہو کر154.90روپے ہو گئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں 3روپے کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی جس سے یورو کی قیمت خرید184.50روپے سے کم ہو کر181روپے اور قیمت فروخت186روپے سے کم ہو کر183روپے ہو گئی اسی طرح 2.70روپے کی کمی سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید214.50روپے سے کم ہو کر211.80روپے اور قیمت فروخت216.50روپے سے کم ہو کر213.80روپے ہو گئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر 20پیسے کم ہو گیا جبکہ یورو اور برطانوی پونڈ کی قدر میں بالترتیب 20پیسے اور30پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر156روپے سے گھٹ کر154روپے کی سطح پر آ گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…