ہفتہ‬‮ ، 16 مئی‬‮‬‮ 2026 

پاکستانی روپیہ مزید مضبوط ہو گیا، ڈالر کی قیمت 3 ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئی

datetime 13  فروری‬‮  2021 |

کراچی (آن لائن) انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں جمعہ کو ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپیہ تگڑا ہو گیا جس کے باعث ڈالر کی قدر میں گراوٹ کا رجحان رہا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق جمعہ کو انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید15پیسے کی کمی سے159روپے سے گھٹ کر158.85روپے اور قیمت فروخت159.10روپے سے گھٹ کر 158.95 روپے ہوگئی جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید20پیسے کی کمی سے159.10روپے سے

گھٹ کر158.90روپے اور قیمت فروخت35پیسے کی کمی سے159.30روپے سے گھٹ کر158.95روپے ہوگئی۔ فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں 50پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے یورو کی قیمت فروخت193روپے سے گھٹ کر192.50روپے ہوگئی جب کہ برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید218روپے سے گھٹ کر217.50روپے اور قیمت فروخت220روپے سے گھٹ کر219.50روپے ہوگئی۔ اس طرح روپیہ مزید مضبوط ہو گیا ہے اور ڈالر کی قیمت تین ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…