ممبئی ( این این اائی) بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر ویرات کوہلی کی سوشل میڈیا پر ایک شخص کو دی گئی دھمکی محض دھمکی ہی رہ گئی۔سوشل میڈیا پر 6دسمبر 2011ء کو ویرات کوہلی نے ایک شخص کو پیغام لکھا تھا کہ اگر آپ گندی زبان استعمال کرنا چاہتے ہیں تو ٹوئٹ نہ کریں۔ویرات کوہلی نے اس شخص
کو تنبیہ کی تھی کہ آپ کے اکائونٹ کو رپورٹ کردیا گیا ہے اور یہ جلد ہی بند کر دیا جائے گا۔رپورٹس کے مطابق ایشان نامی اکائونٹ سے ٹوئٹر استعمال کرنے والے شخص نے ہر سال ویرات کوہلی کو ٹوئٹ کر کے یاد دلایا کہ آپ کی تنبیہ کا کوئی فائدہ نہیں ہوا اور میرا اکائونٹ اب بھی بحال ہے۔ سوشل میڈیا پر اس حوا لے سے سامنے آنے والی تصویر کے مطابق ایشان نامی اکائونٹ سے ویرات کوہلی کو 2012، 2016اور 2017میں ٹوئٹ کر کے لکھا گیا کہ میں 6سال بعد بھی ٹوئٹر پر موجود ہوں۔ویرات کوہلی کی جانب سے تنبیہ کیے جانے کے 12سال بعد اس شخص نے بھارتی کرکٹر کو یاد دلایا کہ وہ اب بھی ٹوئٹر پر موجود ہے۔ایشان نامی شخص نے آخری مرتبہ ویرات کوہلی کو 13 جنوری 2023 کو ٹوئٹ میں لکھا کہ 11سال بعد بھی میرا اکائونٹ بند نہیں ہوا۔ ویرات کوہلی کی سوشل میڈیا پر ایک شخص کو دی گئی دھمکی محض دھمکی ہی رہ گئی۔سوشل میڈیا پر 6دسمبر 2011ء کو ویرات کوہلی نے ایک شخص کو پیغام لکھا تھا کہ اگر آپ گندی زبان استعمال کرنا چاہتے ہیں تو ٹوئٹ نہ کریں۔