جمعہ‬‮ ، 24 جنوری‬‮ 2025 

مکہ مکرمہ کی سرزمین پر ہریالی اور سفید بگلے شہریوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

datetime 22  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جدہ(این این آئی)بارشوں کی لہر کے بعد مکہ مکرمہ کے پہاڑوں پر سبزے کا بچھونا بچھ گیا ، وادیاں سرسبز و شاداب نخلستان میں تبدیل ہو گئیں، ہرطرف ہریالی اور مکہ مکرمہ کے پہاڑوں پر سفید بگلے عوام اورسیاحوں کی توجہ کر مرکز بن گئے ۔بارش کے بعد مکہ کے آسمان پرخوبصورت پرندے اڑتے دکھائی دیتے ہیں۔

یہ ہجرت کرنے والے پرندوں کے جھنڈ ہیں جنہیں مکہ معظمہ کے پہاڑوں پر محو استراحت اور فضاء میں پرواز کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ان پرندوں کی وجہ سے بننے والی خوبصورتی کا عکس سوشل میڈیا پر بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ فوٹوگرافر منصور الحربی نے ان مناظر کو اپنے کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کیا۔ انہوں نے العربیہ ڈاٹ نیٹ سے بات کرتے ہوئے کہاکہ میں مکہ مکرمہ کے علاقے کے ماحول اور فطرت کی تصویر کشی کرنے کے لیے جا رہا تھا کہ میں نے مسلسل بارشوں کے نظارے بھی کئے۔ جب میں مکہ مکرمہ کے شمال میں جموم کے علاقے سے گذرا تو پرندوں کے نظارے نے مجھے روک لیا۔ یہ سب نقل مکانی کرنے والے پرندے تھے اور ان کی وجہ سے مکہ معظمہ کے پہاڑوں کا منظر بہت خوبصورت اور دلکش تھا۔انہوں نے کہاکہ میں نے پرندوں کی بہ دولت زمین کی تزئین اور سبز رنگ میں ڈھکے پہاڑوں کی زیادہ زاویوں میں تصاویر لی ہیں۔انہوں نے کہاکہ سفید بگلے کی پہچان ایک بڑی اور موٹی پیلے رنگ کی چونچ سے ہوتی ہے اوراس کی لمبی سرمئی سبز ٹانگیں ہوتی ہیں۔ یہ بڑی جھیلوں کے قریب درختوں پر افزائش پاتا ہے اور وسیع گیلے علاقوں تک سفر کرتا ہے۔یہ پرندہ اتھلے پانیوں میں اپنی خوراک تلاش کرتا ہے۔ خشک جگہوں میں کیڑے، پانی میں مچھلیاں، مینڈک، کبھی کبھار رینگنے والے جانور اور چھوٹے کیڑے کھاتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…