بدھ‬‮ ، 24 جون‬‮ 2026 

ایمن خان کی نجی معلومات لیک کرنے کا معاملہ، منیب بٹ نے فیروز خان کے خلاف سائبر کرائم میں شکایت درج کروا دی

datetime 21  جنوری‬‮  2023 |

کراچی(این این آئی) اداکار منیب بٹ نے اہلیہ اداکارہ ایمن خان کا نمبر اور گھر کا پتہ سوشل میڈیا پر لیک کرنے پر فیروز خان کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم میں شکایت درج کروا دی۔اداکار فیروز خان کی جانب سے نجی معلومات لیک کرنے پر شوبز شخصیات کا شدید ردِعمل سامنے آرہا ہے منیب بٹ نے فیروز خان کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے

ایف اے سائبر کرائم میں اہلیہ ایمن خان اور سالی منال خان کا نمبر اور ایڈریس لیک کرنے پر شکایت درج کروائی ہے۔منیب بٹ نے ایف آئی اے سائبر کرائم سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فیروز خان کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے ان کے خلاف کارروائی کریں۔دوسری جانب فرحان سعید اور ثروت گیلانی نے بھی فیروز خان کی مبینہ حرکت پر سخت اظہارِ برہمی کرتے ہوئے انہیں قانونی نوٹس ارسال کر دیا ہے، فرحان سعید کا کہنا ہے کہ فیروز 3 دن کے اندر معافی مانگیں یا پھر عدالت میں مقابلہ کریں۔یاد رہے کہ فیروز خان نے سوشل میڈیا پر گھریلو تشدد کے الزامات لگانے والی شوبز شخصیات کو بھیجے گئے لیگل نوٹس کی تصاویر شیئر کی تھیں جن میں ان شخصیات کی نجی معلومات درج تھیں۔ فیروز خان نے پوسٹ شیئر کرنے کے فوری بعد ہی اسے ڈیلیٹ کر دیا تھا تاہم تب تک یہ تصاویر وائرل ہو چکی تھیں جس کی وجہ سے ان فنکاروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔لوگوں کی جانب سے ان فنکاروں کو دن رات کالز اور میسج موصول ہو رہے ہیں جبکہ ان کے گھر پر بھی نامعلوم لوگوں کا آنا جانا ان کیلئے ایک خطرہ بن گیا ہے۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…