جمعرات‬‮ ، 26 ‬‮نومبر‬‮ 2026 

پاکستان اور بھارت بھی بال ٹیمپرنگ کرتے رہے، عثمان خواجہ نے نیا پینڈورا باکس کھول دیا

datetime 25  ‬‮نومبر‬‮  2026 |

سڈنی (این این آئی)آسٹریلیا کے سابق ٹیسٹ کرکٹر عثمان خواجہ نے 2018 کے مشہور بال ٹیمپرنگ اسکینڈل سے متعلق اہم انکشافات کرتے ہوئے

نیا دعویٰ کرتے ہوئے کہاہے کہ اس وقت یعنی 2018 میں عالمی کرکٹ میں کئی ٹیمیں گیند کی حالت خراب کرنے کے عمل میں ملوث تھیں جن میں پاکستان، بھارت اور جنوبی افریقا بھی شامل تھے۔پوڈکاسٹ پروگرام دی گریڈ کرکٹر میں خواجہ نے کہا کہ کیپ ٹائون ٹیسٹ سے قبل آسٹریلوی ٹیم میں بھی بال ٹیمپرنگ کو معمول کی بات سمجھا جانے لگا تھا اور کھلاڑی اس معاملے پر زیادہ حساس نہیں رہے تھے۔انہوں نے بتایا کہ جب کیمرون بینکرافٹ سینڈ پیپر لے کر میدان میں جانے والے تھے تو انہوں نے انہیں ایسا کرنے سے منع نہیں کیا بلکہ صرف احتیاط برتنے کا کہا تھا۔ان کے مطابق بارش کے دوران گیند کا غیر معمولی سوئنگ ہونا امپائرز کی توجہ حاصل کرسکتا تھا۔

خواجہ نے اپنی کتاب صبر کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ جنوبی افریقا کے کھلاڑی بھی اس عمل میں ملوث تھے۔انہوں نے خاص طور پر کگیسو ربادا کی ریورس سوئنگ کا ذکر کیا اور کہا کہ ان کے خلاف بیٹنگ کرنا انتہائی مشکل ہوتا تھا۔عثمان خواجہ نے کہاکہ پاکستان اور بھارت کے خلاف میچز میں بھی انہوں نے گیند کو ریورس سوئنگ کرانے کے لیے چھیڑ چھاڑ ہوتے دیکھی تھی تاہم انہوں نے اپنے دعوے کے حق میں کوئی ٹھوس تفصیلات پیش نہیں کیں۔خواجہ کے مطابق اس دور میں استعمال ہونے والی پرانی کوکابورا گیندوں پر ایک ہی تہہ ہوتی تھی جس کے باعث گیند جلد خراب ہوتی اور ریورس سوئنگ آسان ہوجاتی تھی۔واضح رہے کہ 2018 کے کیپ ٹائون ٹیسٹ میں بال ٹیمپرنگ اسکینڈل سامنے آنے کے بعد اسٹیو اسمتھ، ڈیوڈ وارنر اور کیمرون بینکرافٹ کو سزاں کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پہلی جنگ عظیم بوسنیا سے سٹارٹ ہوئی


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بوسنیا میں چار دن

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

ورنہ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

خود کشی سے پہلے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

جنرل ضیاء کی شخصیت کے حیران کن پہلو (دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

جنرل ضیاء کی شخصیت کے حیران کن پہلو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بیوی کو بھی پتا نہیں چلنا چاہیے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

تیسری پینٹنگ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

قید بھی نعمت ہوتی ہے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

سٹوڈنٹ لسٹ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

Mind The Gape

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…