پیر‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2026 

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: پاکستان شاہینز نے بھارت اے کو 48 رنز سے شکست دے دی

datetime 23  ‬‮نومبر‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈ یسک)رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ میں پاکستان شاہینز نے روایتی حریف بھارت اے کو 48 رنز سے ہرا کر اہم کامیابی اپنے نام کرلی۔

پاکستانی ٹیم کی جانب سے مقررہ ہدف کے تعاقب میں بھارتی بیٹنگ لائن 265 رنز پر سمٹ گئی۔پاکستان شاہینز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 49.5 اوورز میں تمام وکٹیں کھو کر 313 رنز بنائے اور بھارت اے کو جیت کے لیے 314 رنز کا ہدف دیا، تاہم بھارتی ٹیم 49.1 اوورز میں 265 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔بھارت اے کی جانب سے تلک ورما نے مزاحمت کرتے ہوئے 149 گیندوں پر 100 رنز اسکور کیے، جبکہ ابھیشیک شرما نے 42 گیندوں پر 70 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔ شہباز احمد بھی 49 گیندوں پر 56 رنز بنانے میں کامیاب رہے، لیکن ان کی کوششیں ٹیم کو فتح نہ دلا سکیں۔پاکستان شاہینز کے بولرز نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا، حسن نواز اور علی رضا نے تین، تین کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا، محمد عمران نے 2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ احمد دانیال اور سفیان مقیم کے حصے میں ایک، ایک وکٹ آئی۔

اس سے قبل پاکستانی بیٹنگ میں حسن نواز نے 82 گیندوں پر 79 رنز بنا کر ٹیم کے لیے سب سے زیادہ اسکور کیا۔ معاذ صداقت 59 اور فرحان یوسف 56 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ حسین نے 33، کپتان عبدالصمد نے 28 اور عمران رندھاوا نے 23 رنز کا حصہ ڈالا۔بھارت اے کے بولنگ اٹیک میں وپراج نگم، سوریانش، پرنس یادیو اور ہرشیت رانا نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں، تاہم پاکستان شاہینز بڑا مجموعہ بنانے میں کامیاب رہی اور بالآخر میچ اپنے نام کرلیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بوسنیا میں چار دن


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

ورنہ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

خود کشی سے پہلے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

جنرل ضیاء کی شخصیت کے حیران کن پہلو (دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

جنرل ضیاء کی شخصیت کے حیران کن پہلو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بیوی کو بھی پتا نہیں چلنا چاہیے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

تیسری پینٹنگ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

قید بھی نعمت ہوتی ہے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

سٹوڈنٹ لسٹ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

Mind The Gape

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مہاراجہ ہری سنگھ کے جواہرات

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…