اسلام آباد (نیوز ڈیسک) امریکی ریاست جنوبی کیرولینا میں ایک افسوسناک واقعے کے دوران جنگل میں تقریباً 24 گھنٹے تک زمین کے اندر دفن رہنے والے 11 ماہ کے بچے کو معجزانہ طور پر زندہ نکال لیا گیا۔
لیکسنگٹن کاؤنٹی شیرف ڈیپارٹمنٹ کے مطابق کمسن بچے کو تولیے میں لپیٹ کر ایک چھوٹے پنجرے میں بند کیا گیا تھا، جسے بعدازاں جنگل میں زمین کھود کر دفن کردیا گیا۔واقعے کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کاؤنٹی کے شیرف نے بتایا کہ بچے کو زندہ حالت میں تلاش کرلیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب امدادی اہلکاروں نے مٹی کھود کر پنجرے تک رسائی حاصل کی تو اندر سے بچے کے رونے کی آواز سنائی دی، جس پر وہاں موجود تمام افراد نے سکون کا سانس لیا۔ شیرف نے اس واقعے کو خدا کی مہربانی قرار دیتے ہوئے کہا کہ بچہ زندگی کی جنگ لڑ رہا تھا۔حکام کے مطابق بچے کی والدہ اسے اپنے شوہر کے پاس چھوڑ کر کسی کام سے باہر گئی تھیں، جس کے بعد وہ لاپتہ ہوگیا۔ بچے کی گمشدگی کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی اداروں نے بڑے پیمانے پر تلاش کا عمل شروع کردیا۔
سرچ آپریشن کے دوران اہلکاروں کو بچے کے دادا کے گھر سے تقریباً 50 گز کے فاصلے پر جنگل میں مٹی کا ایک تازہ کھودا ہوا حصہ دکھائی دیا۔ جب اس جگہ کی کھدائی کی گئی تو اندر ایک پنجرہ ملا، جس میں 11 ماہ کا بچہ زندہ موجود تھا۔بچے کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی ہے۔ طبی عملے کو امید ہے کہ کمسن بچہ جلد مکمل طور پر صحت یاب ہوجائے گا۔شیرف نے ریسکیو آپریشن میں حصہ لینے والے 100 سے زائد افراد کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ بچے کا زندہ ملنا انتہائی خوش آئند ہے اور اس موقع پر سب کو شکر ادا کرنا چاہیے۔پولیس کے مطابق بچے کا 25 سالہ والد پہلے ہی چوری اور گرفتاری کے دوران مزاحمت کرنے کے الزامات میں زیر حراست ہے۔ حکام واقعے کی مزید تحقیقات کررہے ہیں اور ملزم کے خلاف اضافی قانونی دفعات شامل کرنے پر بھی غور کیا جارہا ہے۔
#UPDATE: Law Enforcement is searching tirelessly for Koah Sharpe, 11 months, near Batesburg-Leesville. He is a bright boy with reddish blond hair, blue eyes, approximately 20 pounds.
Read more >> https://t.co/HmwSFZbvCY https://t.co/iKIoYgOV94
— Lexington Sheriff (@LCSD_News) November 10, 2026



















































