اسلام آباد (نیوز ڈیسک)انگلینڈ میں کلب کرکٹ کے ایک کھلاڑی برائن ڈیوائن کو دورانِ میچ غیر منصفانہ طریقے سے بلے باز کو آؤٹ کروانے کے معاملے پر دو سال کے لیے کرکٹ کی سرگرمیوں سے معطل کر دیا گیا ہے۔
نارتھ یارکشائر اینڈ ساؤتھ ڈرہم کرکٹ لیگ نے جمعے کو پابندی کے فیصلے کا باضابطہ اعلان کیا۔ یہ کارروائی اس وقت سامنے آئی جب برائن ڈیوائن کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیلی، جس میں انہیں ایک کلب میچ کے دوران سلپ میں فیلڈنگ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ویڈیو میں دکھایا گیا کہ جب گیند بلے باز کے بیٹ کے قریب سے گزری تو برائن ڈیوائن نے انگلیوں سے چٹکی بجائی، جس سے امپائر کو یہ گمان ہوا کہ گیند بیٹ سے ٹکرائی ہے۔ حالانکہ گیند اور بیٹ کے درمیان کوئی رابطہ نہیں ہوا تھا، اس کے باوجود امپائر نے بلے باز کو آؤٹ قرار دے دیا۔
واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اسے عالمی سطح پر بھی توجہ حاصل ہوئی۔ معاملے کی تحقیقات کے لیے قائم تین رکنی کمیٹی نے ویڈیو کا تفصیلی جائزہ لیا اور متعلقہ کھلاڑیوں کے انٹرویوز سمیت ان کے تحریری مؤقف کو بھی مدنظر رکھا۔ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد برائن ڈیوائن کے خلاف پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔لیگ کے مطابق برائن ڈیوائن 29 ستمبر 2028 تک انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے زیر انتظام کسی بھی کرکٹ سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔ پابندی کا اطلاق صرف کھیلنے تک محدود نہیں بلکہ وہ اس عرصے میں کوچنگ، امپائرنگ، اسکورنگ اور جونیئر ٹیموں کی انتظامی ذمہ داریاں بھی انجام نہیں دے سکیں گے۔
Cheating Clicky Ponting as per the radio earlier today 🤣 https://t.co/xeFqif52KV
— Steve Norris (@stevejnorris) July 28, 2026



















































