ہفتہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2026 

پاکستان کی خاطر اپنا موبائل دے دیں، رضوان سے انگلینڈ میں رات ڈیڑھ بجے موبائل لیا گیا

datetime 18  ستمبر‬‮  2026 |

لاہور (این این آئی)قومی کرکٹر محمد رضوان سے انگلینڈ میں رات تقریباً ڈیڑھ بجے پاکستان کی خاطر موبائل فون لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق رضوان کو ہوٹل کے کمرے سے اٹھا کر لابی میں بلایا گیا جہاں پی سی بی کا ایک آفیشل اور ایک نامعلوم شخص موجود تھا، رضوان سے آن لائن بیٹنگ کمپنیوں اور سٹے بازی سے متعلق سوالات کیے گئے اور موبائل فون طلب کیا گیا۔ذرائع نے کہاکہ رضوان نے کئی بار موبائل دینے سے انکار کرتے ہوئے پوچھا کہ فون کیوں لیا جا رہا ہے اور الزامات کیا ہیں؟ بار بار اصرار کرنے پر رضوان سے کہا گیا کہ پاکستان کی خاطر آپ اپنا موبائل دے دیں جس پر رضوان نے رضامندی ظاہر کی۔ذرائع کے مطابق رضوان کو یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ موبائل چند گھنٹوں میں واپس کردیا جائے گا، اگلے روز وطن واپسی کی فلائٹ ہونے کے باعث رضوان نے موبائل کے بغیر واپسی پر اعتراض کیا اور ٹیم منیجر سے بار بار فون سے متعلق پوچھا تاہم کوئی اطمینان بخش جواب نہ ملا۔بعد ازاں معلوم ہوا کہ موبائل این سی سی آئی اے لاہور پہنچ چکا ہے اور تاحال رضوان کو واپس نہیں کیا گیا۔

رضوان کے قریبی ذرائع کا نے کہا کہ محمد رضوان کو تحقیقات سے نہیں بلکہ تحقیقات کے طریقہ کار پر تحفظات ہیں، ذرائع کے مطابق سینٹرل کنٹریکٹ کے تحت سکیورٹی یا ٹیم منیجر کھلاڑی کا موبائل لے سکتا ہے تاہم موبائل لینے کے بعد معائنے کی تحریری رپورٹ، وجوہات اور فون قبضے میں لینے کی رسید کہاں ہے؟ اگر آئی سی سی اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت کارروائی کی گئی تو تحریری مطالبہ کہاں ہے اور اگر آئی سی سی کوڈ استعمال نہیں ہوا تو موبائل کس اختیار کے تحت لیا گیا؟ ذرائع نے سوال اٹھایا کہ چند گھنٹوں میں فون واپس کرنے کی یقین دہانی کے باوجود اسے ملک سے باہر منتقل کرکے ہفتوں تک تحویل میں کیوں رکھا گیا؟ لندن میں موبائل لیتے وقت کیا میٹروپولیٹن پولیس یا برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی کو مطلع کیا گیا؟ کیا کسی برطانوی ادارے یا عدالت کی جانب سے وارنٹ، عدالتی درخواست یا قانونی منظوری موجود تھی اور اگر معاملہ کسی انٹرنیشنل میچ میں کرپشن سے متعلق تھا تو آئی سی سی کو کب مطلع کیا گیا؟ذرائع کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے معاملے پر تاحال کوئی بیان جاری نہیں ہوا جبکہ مسجد جانے سے متعلق سوال پر بھی رضوان جاننا چاہتے ہیں کہ انہوں نے کس مخصوص دن، وقت، پریکٹس یا میٹنگ کو چھوڑ کر ڈسپلن یا سکیورٹی کی خلاف ورزی کی۔

ذرائع کے مطابق اگر بیٹنگ پلیٹ فارمز سے متعلق سنگین تحقیقات کی جا رہی ہیں تو دو سابق کھلاڑیوں کے لیے اصول یکساں کیوں نہیں؟ رضوان ان تمام سوالات کے تحریری جوابات کے منتظر ہیں جو تاحال پی سی بی، انگلینڈ کرکٹ بورڈ، آئی سی سی یا برطانوی پولیس کی جانب سے موصول نہیں ہوئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…