ہفتہ‬‮ ، 29 اگست‬‮ 2026 

حکومت پاکستان نے قومی کرکٹ ٹیم کو بھارت کے خلاف میچ کھیلنے کی ہدایت کردی

datetime 11  فروری‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) حکومتِ پاکستان نے قومی کرکٹ ٹیم کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ 15 فروری 2026 کو بھارت کے خلاف آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا مقررہ میچ شیڈول کے مطابق کھیلے۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کو پی سی بی، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے درمیان ہونے والے اعلیٰ سطحی مشاورتی اجلاسوں سے آگاہ کیا۔ بریفنگ میں موجودہ صورتحال اور اس سے متعلق مختلف تجاویز پر تفصیل سے روشنی ڈالی گئی۔حکومت نے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی جانب سے موصول باضابطہ مراسلوں اور سری لنکا، متحدہ عرب امارات سمیت دیگر رکن ممالک کے خطوط کا بھی جائزہ لیا، جن میں پاکستان سے موجودہ تعطل کے خاتمے کے لیے مثبت اور قائدانہ کردار ادا کرنے کی اپیل کی گئی تھی۔ اس کے ساتھ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر امین الاسلام کے بیان کو بھی سراہا گیا اور برادر ملک کی جانب سے اظہارِ تشکر کا خیرمقدم کیا گیا۔اسی تناظر میں وزیراعظم شہباز شریف نے سری لنکا کے صدر انورا کمارا ڈسانائیکے سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے دوستانہ ماحول میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان اور سری لنکا کے دیرینہ تعلقات اور مشکل اوقات میں باہمی تعاون کو یاد کیا۔ سری لنکن صدر نے موجودہ معاملے کے خوش اسلوبی سے حل کے لیے پاکستان سے سنجیدہ غور و فکر کی درخواست بھی کی۔

دوست ممالک کی آرا اور مشاورت کے نتائج کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت نے قومی ٹیم کو ہدایت دی ہے کہ وہ ورلڈ کپ کے تحت بھارت کے خلاف طے شدہ مقابلے میں شرکت کرے۔ حکومتی مؤقف کے مطابق یہ فیصلہ کھیل کے تسلسل اور اسپورٹس مین اسپرٹ کے فروغ کے پیش نظر کیا گیا ہے تاکہ عالمی سطح پر کرکٹ کی روایت برقرار رہے۔

وزیراعظم اور پوری قوم نے ’’مین اِن گرین‘‘ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ قومی ٹیم میدان میں بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے قومی وقار اور کھیل کے مثبت جذبے کی بھرپور عکاسی کرے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…