اسلام آباد (نیوز ڈ یسک)معروف امریکی ریسلر ہلک ہوگن 71 سال کی عمر میں دارِ فانی سے رخصت ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق امریکی میڈیا نے تصدیق کی ہے کہ ہلک ہوگن کا انتقال فلوریڈا میں واقع ان کی رہائش گاہ پر دل کا دورہ پڑنے سے ہوا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق عالمی چیمپئن کچھ عرصہ قبل دل کی سرجری سے گزرے تھے اور حالیہ دنوں میں ان کی طبیعت میں بہتری آ رہی تھی۔
واضح رہے کہ چند ہفتے قبل ہلک ہوگن کی اہلیہ نے سوشل میڈیا پر ان کے کوما میں ہونے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے ان کی صحت یابی کی تصدیق کی تھی۔