پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

بھارت کا شاہد آفریدی کی موجودگی میںمیچ کھیلنے سے انکار

datetime 21  جولائی  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)ورلڈ چیمپئن شپ لیجنڈز لیگ (WCL) میں ایک نیا تنازعہ اس وقت سامنے آیا جب بھارت سے تعلق رکھنے والے پانچ سابق معروف کرکٹرز نے اعلان کیا کہ اگر شاہد آفریدی پاکستان چیمپئنز کی نمائندگی کرتے ہیں تو وہ ان کے خلاف ہونے والا میچ کھیلنے سے اجتناب کریں گے۔معروف صحافی مرتضیٰ علی شاہ نے مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر بتایا کہ ان بھارتی لیجنڈز نے لیگ کی انتظامیہ کو باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا ہے کہ وہ 20 جولائی کو برمنگھم میں پاکستان کے خلاف میدان میں نہیں اتریں گے اگر شاہد آفریدی ٹیم کا حصہ رہے۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ شاہد آفریدی نے ماضی میں متعدد مواقع پر کشمیری عوام کے حق میں آواز بلند کی ہے اور بھارتی حکومت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر شدید تنقید کرتے آئے ہیں، جس کے باعث وہ بھارتی میڈیا اور حلقوں میں کئی بار تنقید کی زد میں آ چکے ہیں۔بھارتی کھلاڑیوں کے اس فیصلے نے نہ صرف لیجنڈز لیگ کی شفافیت اور اسپورٹس مین اسپرٹ پر سوالات اٹھائے ہیں بلکہ کھیل سے سیاست کو جوڑنے کے رجحان پر بھی بحث چھیڑ دی ہے۔ ابھی تک لیگ کی انتظامیہ یا شاہد آفریدی کی جانب سے اس معاملے پر باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…