جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

عظیم بلے باز لارا نے کس بولر کو مشکل ترین قرار دیدیا؟

datetime 18  جولائی  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)ویسٹ انڈیز کے عظیم بلے باز برائن لارا نے اپنے کیریئر کے دوران درپیش چیلنجز پر گفتگو کرتے ہوئے آسٹریلیا کے مایہ ناز لیگ اسپنر شین وارن کو سب سے زیادہ مشکل بولر قرار دیا ہے۔ایک حالیہ انٹرویو میں، جہاں ان کے ساتھ سابق انگلش کرکٹرز سر ایلسٹیئر کک، فل ٹفنل اور مائیکل وان بھی شریک تھے، لارا نے شین وارن اور سری لنکن آف اسپنر متھیا مرلی دھرن دونوں کو زبردست باؤلرز قرار دیا، مگر شین وارن کو اپنے لیے بڑا خطرہ قرار دیا۔

لارا نے کہا کہ اگرچہ مرلی دھرن ان پر زیادہ دباؤ ڈالتے تھے اور ابتدائی آدھے گھنٹے میں ان کی گیندوں کو سمجھنا خاصا مشکل ہوتا تھا، تاہم شین وارن کی گیندیں زیادہ تر بیٹ پر آ جاتی تھیں، لیکن وہ کسی بھی لمحے ایسی جادوانہ ڈلیوری یا اسپیل کر سکتے تھے جو پوری اننگز کا رخ بدل دیتا۔ اسی لیے لارا نے شین وارن کو اپنے کریئر کا سب سے چیلنجنگ باؤلر تسلیم کیا۔خیال رہے کہ شین وارن نے 1992 سے 2007 کے دوران آسٹریلیا کی نمائندگی کرتے ہوئے 145 ٹیسٹ میچز میں 708 کھلاڑیوں کو پویلین واپس بھیجا۔ وہ 2022 میں 52 سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…