جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

برائن لارا کا ریکارڈ نہ توڑنے پرکرس گیل 367 رنز نا قابل شکست ویان ملڈر پر برس پڑے

datetime 10  جولائی  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جمیکا (این این آئی)اس وقت جب کرکٹ ماہرین اور شائقین ویان ملڈر کی 367 رنز اننگ کی تعریف کر رہے ہیں تاہم کرس گیل نے جنوبی افریقی کپتان پر کڑی تنقید کی ہے۔ویسٹ انڈیز کو تن تنہا کئی فتوحات دلانے والے سابق جارح مزاج اور ریکارڈ ساز بلے باز کرس گیل نے 367 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلنے والے جنوبی افریقہ کے بیٹر ویان ملڈر کے اپنی اننگ ڈیکلیئر کرنے کے فیصلے پر انہیں کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔27 سالہ ویان ملڈر ویسٹ انڈیز کے سابق لیجنڈ کرکٹر برائن لارا کے ٹیسٹ کرکٹ میں 400 رنز کا عالمی ریکارڈ توڑنے سے صرف 34 رنز دور تھے کہ انہوں نے 367 رنز پر اپنی اننگ ڈیکلیئر کرنے کا اعلان کر دیا۔

برائن لارا کے ہم وطن اور سابق ساتھی کرس گیل نے اگرچہ ملڈر کے جذبے کو سراہا، تاہم انہوں نے اسے جنوبی افریقی بیٹر کی گھبراہٹ میں کی گئی ایک بڑی غلطی قرار دیا اور کہا کہ ایسے موقع بار بار نہیں ملتے۔ ہمیں معلوم نہیں کہ وہ 400 بنا پاتے یا نہیں، لیکن کوشش کرنی چاہیے تھی۔کرس گیل نے کہا کہ لیجنڈ وہی بنتا ہے، جو ریکارڈ بناتا ہے اور ملڈر نے افراتفری میں لیجنڈ بننے کا موقع گنوا دیا۔سابق ویسٹ انڈین کرکٹر نے مزید کہا،”یہ وہی ٹیسٹ کرکٹ ہے، کبھی آپ زمبابوے جیسی ٹیم کے خلاف بھی ایک رن نہیں بنا پاتے۔ اس لیے کسی بھی ٹیم کے خلاف بننے والا سو، ڈبل یا ٹرپل سنچری، یہ سب ٹیسٹ کرکٹ کی کامیابیاں ہیں۔کرس گیل نے کہا،”اگر مجھے کبھی 400 رنز بنانے کا موقع ملتا تو میں وہ موقع ضائع نہ کرتا۔ یہ مواقع بار بار نہیں آتے۔ آپ کو معلوم نہیں کہ دوبارہ کبھی ٹرپل سنچری بنانے کا موقع ملے گا یا نہیں۔ جب ایسا موقع ملے، تو پوری کوشش کرنی چاہیے۔”

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…