منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

بھارتی کپتان شبمن گل کی چھوٹی سی غلطی نے بھارتی کرکٹ بورڈ کو مصیبت میں ڈال دیا

datetime 8  جولائی  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایجبسٹن (این این آئی)ایجبسٹن ٹیسٹ میں شاندار کارکردگی دکھانے والے بھارتی کپتان شبمن گل کی ایک غلطی کے باعث بی سی سی آئی کے بھاری نقصان اْٹھانے کا خدشہ ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایجبسٹن ٹیسٹ سیریز کے دوران کی گئی شبمن گل کی غلطی کے باعث بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کو 250 بھارتی روپے یعنی تقریباً 825 کروڑ پاکستانی روپے کا نقصان پہنچ سکتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایجبسٹن ٹیسٹ سیریز کے دوسرے روز جب بھارتی ٹیم 607 رنز کی برتری کے ساتھ 6 وکٹوں پر 427 رنز پر کھیل رہی تھی، بھارتی کپتان نے اننگز ڈکلیئر کردی۔اس موقع پر شبمن گِل بی سی سی آئی کے اسپانسر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پویلین سے میدان میں نائکی کی شرٹ میں آئے۔خیال رہے کہ بی سی سی آئی کا موجودہ کِٹ اسپانسر ایڈیڈاس ہے اور تمام کھلاڑیوں پر لازم ہے کہ وہ صرف ایڈیڈاس کا لباس یا سامان استعمال کریں۔ تاہم دوسری جانب شبمن گِل نائکی کے برانڈ ایمبیسیڈر ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شبمن گِل کی یہ غلطی بی سی سی آئی کو بہت بھاری پڑسکتی ہے، ممکن ہے کہ ایڈیڈاس بی سی سی آئی سے 250 کروڑ روپے کا کیا گیا معاہدہ ختم کر دے یا پھر بھارتی بورڈ پر بھاری جرمانہ عائد کر دے۔ یہ معاہدہ 2023 سے مارچ 2028 تک کیلئے ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…