جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

قومی ٹیم کے فیلڈنگ کوچ اپنی ذمہ داریوں سے دستبردار، وجہ کیا بنی؟

datetime 4  جولائی  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فیلڈنگ کوچ محمد مسرور اپنی ذمے داریوں سے الگ ہوگئے۔سوشل میڈیا پیغام میں محمد مسرور نے لکھا کہ ٹیم کے ساتھ میرا باب اب ختم ہوگیا ہے، تمام کھلاڑیوں کا اعتماد کرنے، اسٹاف کا سپورٹ کرنے پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔محمد مسرور نے لکھا کہ میں پاکستان کرکٹ کا ہمیشہ حصہ رہوں گا، میں کسی مایوسی یا افسوس کے بغیر چھوڑ رہا ہوں۔

ذرائع کے مطابق محمد مسرور کے ساتھ پی سی بی کا معاہدہ سیریز ٹو سیریز کا تھا اور پی سی بی نے سپورٹ اسٹاف میں نئی تقرریوں کا فیصلہ کیا ہے۔دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے سپورٹ اسٹاف میں کوچز کے لیے اشتہار دے رکھا تھا، پی سی بی سپورٹ سٹاف میں غیرملکی کوچز کی شمولیت کا ارادہ رکھتا ہے۔پی سی بی کے شارٹ لسٹ کیے جانے والوں میں غیرملکی کوچز ہی شامل ہیں جن میں شان میکڈرمٹ اور گرانٹ لوڈن شامل ہیں۔شان میکڈرمٹ کو فیلڈنگ کوچ جبکہ گرانٹ لوڈن کو اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ کی ذمے داریاں دیے جانے کا امکان ہے۔علاوہ ازیں ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ سابق فاسٹ بولر عمر گل کو پاکستان شاہینز کے ساتھ ذمے داریاں دیے جانے کا قوی امکان ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ جلد نئی تقرریوں کے حوالے سے باضابطہ اعلان کرے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…