اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

فاف ڈوپلیسی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں بابر اعظم کا اہم ریکارڈ توڑ دیا

datetime 1  جولائی  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (این این آئی)جنوبی افریقا کے جارح مزاج بیٹرز فاف ڈوپلیسی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں قومی کرکٹر بابراعظم کا اہم ریکارڈ توڑ دیا۔ٹیکساس سپر کنگز اور ایم آئی نیو یارک کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ ہوا، جنوبی افریقا کے بیٹر فاف ڈو پلیسی نے ٹیکساس سپر کنگز کی جانب سے شاندار اننگز کھیلتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں کئی ریکارڈز بنا دیے۔ ڈوپلیسی نے اہم میچ میں صرف 53 گیندوں پر 103 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی جس میں 5 چوکے اور 9 چھکے شامل تھے۔

ڈوپلیسی نے میجر لیگ کرکٹ (ایم ایل سی) کے رواں سیزن میں دوسری سنچری بنائی ہے اور اس سے قبل وہ سان فرانسسکو یونی کارنز کے خلاف بھی سنچری بنا چکے ہیں۔اس اننگز کے ساتھ ڈوپلیسی 40 برس کی عمر کے بعد ٹی ٹوئنٹی کی تاریخ میں 2 سنچریاں بنانے والے پہلے بیٹر بن گئے۔ اسی کے ساتھ ہی وہ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے کپتان بھی بن گئے جنہوں نے اب تک مجموعی طور پر 8 سنچریاں اسکور کیں۔اس فہرست میں پاکستان کے بابراعظم دوسرے نمبر ہیں جنہوں نے کپتان کی حیثیت سے 7 سنچریاں اسکور کیں۔ بابر اعظم قومی کرکٹ ٹیم، کراچی کنگز اور پشاور زلمی کی کپتانی کرچکے ہیں، اب تک 144 میچز میں بطور کپتان 5200 سے زائد رنز بنا چکے ہیں۔اس فہرست میں تیسرا نام سابق آسٹریلوی بیٹر مائیکل کلنگر کا بھی ہے جو بطور کپتان 7 سنچریاں بنا چکے ہیں جبکہ ویرات کوہلی5 سنچریوں کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…