اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

رونالڈو نے ہمیشہ کیلئے سعودی عرب میں رہنے کی خواہش کا اظہار کر دیا

datetime 1  جولائی  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی)پرتگال سے تعلق رکھنے والے دنیائے فٹ بال کے عظیم کھلاڑی اور سعودی کلب النصر کی نمائندگی کرنے والے کرسٹیانو رونالڈو نے ہمیشہ کیلئے سعودی عرب میں رہنے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔ گزشتہ دنوں کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی کلب النصر سے مزید 2 سال کا معاہدہ کیا جس کے بعد رونالڈو سال 2027 تک سعودی عرب کے النصر کلب کا حصہ رہیں گے۔النصر کلب کی جانب سے یوٹیوب پر جاری کی گئی ویڈیو میں رونالڈو نے خواہش کا اظہار کیا کہ وہ باقی زندگی سعودی عرب میں گزارنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے سعودیہ کو امن کی جگہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ وہ ملک ہے جہاں وہ اور ان کی فیملی اپنے گھر جیسا محسوس کرتے ہیں۔رونالڈو نے کہا کہ میری فیملی ہمیشہ میرے فیصلوں کی حمایت کرتی ہے، اور ہم یہاں سعودی عرب میں خوش ہیں، لوگ ہم سے انتہائی گرم جوشی سے پیش آتے ہیں، اسی لیے ہم اپنی زندگی یہاں گزارنا چاہتے ہیں۔خیال رہے کہ کرسٹیانو رونالڈو کا پہلی بار 2022 میں سعودی عرب کے النصر کلب کے ساتھ معاہدہ ہوا تھا۔جس کے بعد اب انہوں نے دوبارہ 2 سال کا معاہدہ کیا۔اس نئے معاہدے کے بعد اب پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کو سالانہ 188 ملین یورو یعنی تقریباً 61 ارب 50 کروڑ پاکستانی روپے ملیں گے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہیکہ رونالڈو کی ایک دن کی تنخواہ 16 کروڑ 84 لاکھ روپے ہوگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…