منگل‬‮ ، 14 اکتوبر‬‮ 2025 

کرسٹیانو رونالڈو کے سعودی عرب کے النصر کلب کے ساتھ ہوئے نئے معاہدے کی تفصیلات سامنے آ گئیں

datetime 27  جون‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لزبن (این این آئیقف)پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے سعودی عرب کے النصر کلب کے ساتھ ہوئے نئے معاہدے کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اس نئے معاہدے کے تحت کرسٹیانو رونالڈو کو سالانہ 178 ملین پاؤنڈز دیے جائیں گے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ کرسٹیانو رونالڈو کو پہلے سال میں 24.5 ملین پاؤنڈز بطور سائننگ بونس دیے جائیں گے جو دوسرے سال بڑھ کر 38 ملین پاؤنڈز ہو جائیں گے۔

رپورٹ کے مطابق اگر النصر کلب سعودی پرو لیگ جیتنے میں کامیاب ہوتا ہے تو کرسٹیانو رونالڈو کو 8 ملین پاؤنڈز کا بونس دیا جائے گا اور ایشیائی چیمپئنز لیگ جیتنے پر مزید 6.5 ملین پاؤنڈز کی رقم ادا کی جائے گی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ اگر پرتگالی فٹبالر گولڈن بوٹ یعنی سب سے زیادہ گولز کرنے والے کھلاڑی کا اعزاز حاصل کرتے ہیں تو انہیں 4 ملین پاؤنڈز کا انعام ملے گا۔

رپورٹ کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو کو ہر گول پر 80 ہزار پاؤنڈز اور ہر اسسٹ پر بھی 40 ہزار پاؤنڈز دیے جائیں گے جس میں دوسرے سال 20 فیصد اضافہ کیا جائے گا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس معاہدے میں پرتگالی فٹبالر کو کلب کی 15 فیصد ملکیت بھی دی گئی ہے جس کا تخمینہ 33 ملین پاؤنڈز ہے اور اْنہیں 60 ملین یوروز کی اسپانسرشپ ڈیلز کی ضمانت بھی دی گئی ہے جبکہ ان کے نجی طیارے کے سالانہ 4 ملین یوروز کے اخراجات بھی کلب برداشت کرے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…