پیر‬‮ ، 11 اگست‬‮ 2025 

انگلینڈ سے شکست، بھارت نے ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کرلیا

datetime 25  جون‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیڈز (این این آئی)بھارتی ٹیم نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں نیا ریکارڈ اپنے نام کرلیا، ایک میچ میں 5 سنچریاں بنانے کے باوجود شکست سے دوچار ہوگئی،5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں انگلینڈ نے لیڈز کے میدان پر بھارت کو 5 وکٹوں سے مات دے دی۔انگلینڈ سے شکست کے ساتھ ہی بھارت نے ناپسندیدہ ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا، وہ ایک میچ میں پانچ سنچریوں کے باوجود میچ ہارنے والی تاریخ کی پہلی ٹیم بن گئی۔

اس سے قبل آسٹریلیا کی ٹیم چار سنچریوں کے باوجود 1929 میں ٹیسٹ ہاری تھی۔رشبھ پنت نے ٹیسٹ میچ کی دونوں اننگز میں سنچری اسکور کی، انہوں نے پہلی اننگز میں 134 اور دوسری باری میں 118 رنز اسکور کیے۔بھارت کی طرف سے سنچری بنانے والے دیگر کھلاڑیوں میں کپتان شبمن گل 147، جیسوال 101 اور کے ایل راہول 137 رنز شامل ہیں۔

بھارتی ٹیم نے پہلی اننگز میں 3 سنچریوں کی بدولت 471 رنز بنائے، دوسری اننگز میں انگلینڈ نے ایک سنچری اور دو نصف سنچریوں کی مدد سے 465 رنز اسکور کیے اور بھارت کو صرف 6 رنز کی برتری دی،دوسری اننگز میں بھارتی ٹیم نے 2 سنچریوں کی مدد 364 رنز ہی بناسکی، یوں انگلینڈ کو 371 رنز کا ہدف ملا، جو اس نے 5 وکٹوں پر پورا کرلیا۔انگلینڈ کی طرف سے دوسری باری میں بین ڈکٹ نے 149 رنز بنائے جبکہ زک کرولی نے 65 کی اننگز کھیلی جبکہ جوروٹ 53 اور جیمی اسمتھ 44 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے۔



کالم



سوئس سسٹم


سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…