جمعہ‬‮ ، 11 جولائی‬‮ 2025 

ایک شخص مجھے مسلسل ہراساں کررہا ہے، پروفیشنل باکسر عالیہ سومرو کا انکشاف

datetime 23  جون‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)کراچی کے علاقے لیاری سے تعلق رکھنے والی عالیہ سومرو نے کہا ہے کہ میں پروفیشنل باکسر ہوں، مجھے ایک شخص مسلسل ہراساں کررہا ہے۔اپنے ویڈیو بیان میں عالیہ سومرو نے کہا کہ کچھ تعصب پرست عناصر کو میری جیت ہضم نہیں ہو رہی اور مجھے مسلسل تعصب کا نشانہ بنایا جا رہا ہے،تعصب پرست عناصر پروفیشنل باکسنگ کو جعلی قرار دے کر جھوٹی خبریں پھیلا کر پروپیگنڈا کر کے بدنام کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔خاتون باکسر نے کہا کہ میں نے کبھی ورلڈ چیمپئن ہونے کا دعوی نہیں کیا تاہم عالمی سطح پر باکسنگ میں پاکستان کا پرچم بلند کیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ سب وہ لوگ ہیں جو چاہتے ہیں کہ عورت صرف باورچی خانے تک محدود رہے، مگر ان کی یہ خواہش کبھی پوری نہیں ہوگی، پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے ذمہ داران میرے لیے قابل احترام ہیں۔عالیہ سومرو نے کہا کہ فیڈریشن کو میرے متعلق گمراہ کیا جا رہا ہے، پروفیشنل باکسنگ کی اندرونی لڑائی سے میرا کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی فیڈریشن کے اندرونی معاملات سے کوئی لینا دینا ہے۔انہوں نے کہا کہ میرا تعلق پروفیشنل باکسنگ سے ہے، جس کے لیے میں دن رات محنت کر رہی ہوں، میں لیاری سے تعلق رکھتی ہوں اور مزدور کی بیٹی ہوں جبکہ سندھ کا ڈومیسائل بنا ہوا ہے، میرے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔اْنہوںنے کہاکہ کیا سندھ کی بیٹی کا عالمی سطح پر آنے کا کوئی حق نہیں، میں پاکستان کی پہلی ویمن پروفیشنل باکسر ہوں اور تھائی لینڈ میں رینکنگ فائٹ جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا، پورے ملک میں مجھے سراہا گیا ہے اور سندھ حکومت نے میری مدد بھی کی ہے۔

عالیہ سومرو نے کہا کہ دبئی میں بھارتی باکسر کے خلاف شیڈول باکسنگ فائٹ کے لیے سندھ حکومت نے میری مدد بھی کی ہے، وزیراعلیٰ سندھ اور لیاری کے تمام منتخب نمائندوں کی میں شکر گزار ہوں،مجھے اور میرے خاندان کی جان کو خطرہ محسوس ہو رہا ہے۔عالیہ سومرو نے الزام عائد کیا کہ ایک شخص مجھے مسلسل ہراساں کر رہا ہے، میں سندھ حکومت، آئی جی سندھ پولیس اور دیگر سے اپیل کرتی ہوں کہ مجھے قانونی مدد فراہم کریں اور قانون کو حرکت میں لائیں،میں ایک باکسر ہوں، مجھے اپنے کھیل پر توجہ دینے دی جائے۔انہوں نے اپیل کی کہ قوم چند تعصب پرست افراد پر دھیان نہ دے بلکہ مجھے سپورٹ کرے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…