اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

اہلیہ کی نشانہ بازی کی مشق، ویڈیو وائرل ،شاہد آفریدی کا دلچسپ تبصرہ

datetime 17  جون‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی اہلیہ کی شوٹنگ رینج کی مشق کرتے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔مختلف پلیٹ فارمز پر سابق کپتان کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو سوشل میڈیا صارفین کی توجہ تیزی سے اپنی جانب مبذول کروا رہی ہے۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں سابق کپتان کی اہلیہ ہاتھ میں بندوق پکڑے شوٹنگ رینج میں بندوق سے نشانہ لگانے کی پریکٹس کرتے نظر آ رہی ہیں جبکہ شاہد آفریدی انہیں ہدایت کے ساتھ ساتھ کامیاب نشانے پر دلچسپ انداز میں داد بھی دیتے دکھائی دیے۔وائرل ویڈیو میں انہوں نے کیپشن میں لکھاکہ شادی ایک سفر اور زندگی بھر کا ایڈونچر ہے تاہم جس چیز نے صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کروائی ہے وہ سابق کپتان کا اہلیہ کی شوٹنگ مشق کے بعد کیا گیا دلچسپ تبصرہ ہے، جو مذکورہ ویڈیو کے وائرل ہونے کا سبب بن گیا۔شاہد آفریدی اہلیہ کا نشانہ دیکھ کر مزاحیہ انداز میں یہ کہتے ہوئے داد دے رہے ہیں کہ ‘یہی فائرنگ گھر پر بھی ہوتی ہے’۔ سابق کپتان کا حسِ مزاح دیکھ کر صارفین سابق کپتان کی خوب تعریف کر رہے ہیں۔



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…