بدھ‬‮ ، 30 جولائی‬‮ 2025 

راشد نسیم نے 150 واں عالمی ریکارڈ پاک فوج کے نام کر دیا

datetime 11  جون‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی)راشد نسیم ماشل آرٹس اکیڈمی 150 واں ریکارڈ بنانے کے بعد پاکستان میں سب زیادہ عالمی ریکارڈ بنانے والی اکیڈمی بن گئی، راشد نسیم نے اپنا 150 واں عالمی ریکارڈ پاک فوج کے نام کر دیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق راشد نسیم انفرادی طور پر 126ریکارڈ بنا کر پاکستان میں سب سے زیادہ عالمی ریکارڈز بنانے کا اعزاز اپنے نام رکھتے ہیں۔

گنیز ورلڈ ریکارڈ نے حال ہی میں راشد نسیم کے مزید 3عالمی ریکارڈ منظور کئے ہیں، راشد نسیم نے پہلے ریکارڈ میں آنکھوں پر پٹی باندھ کر کہنی سے 48 کولڈ ڈرنک کین پھاڑنے کا ریکارڈ بنایا اس سے قبل یہ ریکارڈ 45کین کا تھا۔دوسرے ریکارڈ میں راشد نسیم نے ہاتھ میں انڈا پکڑ کر ایک ہاتھ سے 200کے مقابلے میں 207مرتبہ ٹارگٹ پر مکے برسائے اور انڈے کو ٹوٹنے نہیں دیا۔تیسرے ریکارڈ میں 40کے مقابلے میں 44مضبوط ماربل ٹائیلز کو سر کی ٹکر سے توڑنے کا ریکارڈ پاکستان کے نام کیا۔گنیز ورلڈ ریکارڈ نے مذکورہ ریکارڈز کی تصدیقی ای میل جاری کرتے ہوئے سرٹیفکیٹ بھی جاری کئے، راشد نسیم اب تک بھارت کے 40سے زائد ریکارڈ توڑ چکے جبکہ انگلینڈ چین،اٹلی،ایران،مصر،جرمنی،سربیا اور سوئززلینڈ کے ریکارڈ کو بھی توڑ چکے۔

راشد نسیم واحد پاکستانی ہیں جو اب تک پاکستان کیلئے انٹرنیشنل شوز میں نمائندگی کرچکے ہیں۔راشد نسیم کے 18شاگرد عالمی ریکارڈ ہولڈر ہیں، ان کابیٹا،بیٹی،اہلیہ اور والد بھی پاکستان کو عالمی اعزاز دلواچکے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…