پیر‬‮ ، 16 جون‬‮ 2025 

کوچ نے بابراعظم کو بڑی خوشخبری سنا دی

datetime 5  جون‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے سابق کپتان بابر اعظم کو یقین دہانی کروائی ہے کہ وہ قومی ٹیم کے مستقبل کے منصوبوں کا اہم حصہ ہیں اور ان پر کسی بھی طرز کی کرکٹ کے دروازے بند نہیں ہوئے۔

ذرائع کے مطابق لاہور میں جاری قومی کھلاڑیوں کے تربیتی کیمپ کے دوران کوچنگ اسٹاف کی کھلاڑیوں سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اس موقع پر مائیک ہیسن اور بابر اعظم کے درمیان تفصیلی گفتگو ہوئی، جس میں کوچ نے ٹیم کی کارکردگی میں بہتری کے لیے ان کی رائے بھی طلب کی۔

اطلاعات کے مطابق کوچ نے بابر سے یہ بھی پوچھا کہ انہیں کس فارمیٹ کی کرکٹ کھیلنے میں سب سے زیادہ لطف آتا ہے۔ ہیسن نے واضح کیا کہ بابر اعظم کو جب بھی ٹیم کو ان کی ضرورت محسوس ہو گی، انہیں ضرور موقع فراہم کیا جائے گا۔

اسی طرح تیز گیند باز شاہین شاہ آفریدی سے بھی الگ ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے واضح کیا کہ وہ ریڈ اور وائٹ بال، دونوں طرز کی کرکٹ کے لیے دستیاب ہیں۔

تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ دورہ بنگلا دیش کے لیے بابر اعظم اور محمد رضوان کی اسکواڈ میں شمولیت کے امکانات خاصے کم دکھائی دے رہے ہیں۔ ٹیم مینجمنٹ کا ماننا ہے کہ نئے کھلاڑیوں نے حالیہ ہوم سیریز میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے اور انہیں مزید موقع ملنا چاہیے۔

اس کے برعکس، شاہین آفریدی اور نوجوان بولر صفیان مقیم کی واپسی کے امکانات کافی روشن ہیں، تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ آئندہ چند دنوں میں متوقع ہے۔

یاد رہے کہ قومی ٹیم آئندہ ماہ بنگلا دیش کے دورے پر تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی، تاہم میزبان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ابھی تک میچوں کا شیڈول جاری نہیں کیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دیوار چین سے


میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…