پیر‬‮ ، 16 جون‬‮ 2025 

“کرکٹر سے ممبر پارلیمنٹ کی منگنی! افواہیں سچ ثابت ہوئیں”

datetime 2  جون‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( نیوز ڈیسک)بھارتی کرکٹر رنکو سنگھ اور سماج وادی پارٹی سے تعلق رکھنے والی رکنِ پارلیمنٹ پریا سروج کی منگنی کی چہ مگوئیاں بالآخر سچ ثابت ہو گئی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق یہ دونوں شخصیات 8 جون کو لکھنؤ کے ایک نجی ہوٹل میں باقاعدہ منگنی کرنے جا رہی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی نمائندگی کرنے والے جارحانہ بلے باز رنکو سنگھ اور حالیہ لوک سبھا انتخابات میں کامیاب ہونے والی پریا سروج کی منگنی کی خبریں کئی ماہ سے گردش میں تھیں، تاہم ابتدا میں ان افواہوں کی تردید پریا کے والد کی جانب سے سامنے آئی تھی۔

پہلے ان اطلاعات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے رکنِ پارلیمنٹ کے والد نے وضاحت دی تھی کہ اگرچہ رنکو سنگھ کی طرف سے رشتہ آیا ہے، لیکن فی الحال بات چیت کا عمل جاری ہے اور منگنی کی خبریں قبل از وقت ہیں۔تاہم اب یہ قیاس آرائیاں حقیقت کا روپ دھار چکی ہیں اور دونوں خاندانوں کی رضامندی سے یہ رشتہ طے پا گیا ہے، جس کی باقاعدہ تقریب 8 جون کو منعقد ہو گی۔رنکو سنگھ نے موجودہ آئی پی ایل سیزن میں 29.42 کی بیٹنگ اوسط اور 153.73 کے اسٹرائیک ریٹ سے 206 رنز اسکور کیے، تاہم ان کی ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز اس بار ٹاپ فور میں جگہ بنانے میں ناکام رہی۔

دوسری جانب، پریا سروج نے 2024 کے عام انتخابات میں اتر پردیش کے حلقہ مچلیشہر سے سماج وادی پارٹی کے ٹکٹ پر کامیابی حاصل کی، اور وہ نوجوان اراکینِ پارلیمنٹ میں شامل ہیں جنہوں نے سیاست میں نمایاں قدم رکھا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دیوار چین سے


میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…