پیر‬‮ ، 11 اگست‬‮ 2025 

بنگلہ دیش اور جنوبی افریقاکے کرکٹرز میدان میں لڑ پڑے،ویڈیو وائرل

datetime 29  مئی‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میرپور(این این آئی)بنگلادیش اے اور جنوبی افریقا اے کے درمیان ٹیسٹ میچ کے دوران کھلاڑی ایک دوسرے سے ہاتھا پائی پر اُتر آئے۔میرپور کے شیر بنگلہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقا اے نے بنگلادیش اے کی ٹیمیں مدمقابل تھیں، جہاں دونوں ٹیموں کے کھلاڑی میدان پر ایک دوسرے سے الجھ پڑے۔واقعہ اسوقت پیش آیا جب بنگلادیش کے رپن مونڈول نے جنوبی افریقی کرکٹر کو چھکا لگایا جس کے بعد بولر اور بیٹر کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا اور پھر بات ہاتھا پائی تک پہنچ گئی۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جنوبی افریقی بالر شیپو اینٹولی نے بنگلادیشی بیٹر کو پہلے دھکا اور پھر ہاتھا پائی شروع کردی، اس دوران ٹیم کے دیگر کھلاڑی اور امپائر دونوں کو الگ کرتے نظر آئے۔واقعہ کی رپورٹ آن فیلڈ امپائر جنوبی افریقی بورڈ اور بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ عہدیداروں کو پیش کریں گے اور دونوں کھلاڑیوں پر سخت پابندیاں لگنے کا امکان ہے۔یہ پہلا موقع نہیں کہ میدان پر دونوں ٹیموں کے کھلاڑی آپس میں الجھے ہوں، اس سے قبل ون ڈے سیریز کے دوران بھی انڈیل سمیلانے اور جشن عالم کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا اور دونوں کرکٹرز کو معطلی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ دوسری جانب میچ میں بنگلادیش اے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 371 رنز بنائے جبکہ جواب میں جنوبی افریقی 42.3 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 152 رنز بناچکی ہے۔



کالم



سوئس سسٹم


سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…