اتوار‬‮ ، 22 جون‬‮ 2025 

427 رنز کے تعاقب میں پوری ٹیم 2 رنز پر آل آؤٹ، 8 بیٹر صفر پر پویلین لوٹ گئے

datetime 27  مئی‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی)مڈل سیکس کاؤنٹی کرکٹ لیگ میں ایک ٹیم 427 رنز کے تعاقب میں 5.4 اوورز مین صرف 2 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور اسے 424 رنز کے بھاری مارجن سے شکست ہوئی۔مڈل سیکس کاؤنٹی کرکٹ لیگ کے تیسرے درجے کے ڈویژن کے میچ میں نارتھ لندن سی سی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 45 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 426 رنز اسکور کیے۔

ڈین سمنز نے 140 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ جیک لیوتھ اور نبیل ابراہم نے بالترتیب 42 اور 43 رنز بنائے۔جواب میں رجمنڈ سی سی کی بیٹنگ ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور ان کی اننگز صرف 34 گیندوں میں 2 رنز پر ہی سمٹ گئی۔رجمنڈ سی سی کے 8 بلے باز صر پر آؤٹ ہوئے، اور ٹیم مجموعی اسکور صرف دو رنز ہی بناسکی، نارتھ لندن کلب نے 424 رنز سے میچ جیت لیا۔رچمنڈ سی سی کی ایک قابل فخر تاریخ ہے جو 1862 کی ہے اور ایڈم گلکرسٹ ان کے سابق طلباء میں سے ایک ہیں۔ لیکن اتوار اس کا بہترین وقت نہیں تھا۔8 اس سے قبل فرسٹ کلاس کرکٹ میں سب سے کم اسکور 6 رنز تھا جو 1810 میں ریکارڈ کیا گیا تھا۔



کالم



کرپٹوکرنسی


وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…