ہفتہ‬‮ ، 14 جون‬‮ 2025 

بابر اعظم نے اپنی ٹی 20 ورلڈ الیون میں 2 بھارتی کھلاڑی شامل کرلئے

datetime 17  مئی‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)پاکستان کے اسٹار بیٹر بابر اعظم نے اپنی ٹی 20 ورلڈ الیون میں دو بھارتی اور ایک افغانستان کے کھلاڑی کو شامل کرلیا۔پی ایس ایل 10 کے دوبارہ شروع ہونے سے قبل حالیہ انٹرویو میں سابق کپتان بابر اعظم سے کہا گیا کہ وہ اپنی ڈریم ٹی 20 ورلڈ الیون کو منتخب کریں۔میزبان نے کہا کہ بابر ایک ملک کے دو سے زائد کھلاڑی شامل نہیں کرسکتے۔انہوں نے ٹیم میں دو بھارتی کھلاڑیوں کو منتخب کیا لیکن ویرات کوہلی کو کمبی نیشن سے نکال دیا۔

بابر نے اوپننگ سلاٹس کے لیے روہت شرما اور پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کا انتخاب کیا، فخر زمان کو نمبر 3 اور بھارت کے سوریا کمار یادیو کو 4 نمبر پر رکھا۔انہوں نے وکٹ کیپر بیٹر جوز بٹلر کو پانچویں نمبر پر منتخب کیا، اس کے علاوہ جنوبی افریقا کے جارح مزاج بیٹر ڈیوڈ ملر اور آل راؤنڈر مارکو جانسن ڈریم الیون میں شامل کیا۔اسپنر میں بابر کا انتخاب افغانستان کے راشد خان تھے۔ فاسٹ بولرز میں انہوں نے آسٹریلیا کے پیٹ کمنز، مچل اسٹارک اور انگلش فاسٹ بولر مارک ووڈ کا انتخاب کیا۔بابر اعظم کی ٹی 20 ورلڈ الیون میںروہت شرما (بھارت)، محمد رضوان (پاکستان)، فخر زمان (پاکستان)، سوریا کمار یادیو (بھارت)، جوز بٹلر (انگلینڈ)، ڈیوڈ ملر (جنوبی افریقہ)، مارکو جانسن (جنوبی افریقہ) راشد خان (افغانستان)، پیٹ کمنز (آسٹریلیا)، مچل اسٹارک (آسٹریلیا)، (انگلینڈ) مارک ووڈشامل ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیان کی قدیم مسجد


ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…